بھارت بند عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش: یڈیورپا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th September 2018, 9:30 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،10؍ستمبر(ایس اونیوز) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بہانے آنے والے لوک سبھا انتخابات پر نظر رکھ کر کانگریس ملک کے عوام کو گمراہ کرنے میں لگی ہوئی ہے۔یہ بات آج ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا نے کہی۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس ایک ڈوبتی کشتی ہے، اس بند کے سہارے سے وہ ساحل تک آنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی جائز مانگوں پر بند کے اہتمام میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن برسر اقتدار سیاسی جماعتوں کو بند کی تائید نہیں کرنی چاہئے۔ یہ حرکت سپریم کورٹ کی حکم عدولی کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے متعلق کانگریس قائدین عوام کو گمراہ کرنے میں لگی ہوئی ہیں ، تیل کی قیمتوں کاتعین ملک میں نہیں بلکہ بین الاقوامی بازاروں میں ہوتاہے، پچھلے چودھ ماہ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں73 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ مرکزی حکومت نے صرف 29 فیصد قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، فی بیرل خام تیل 28 ڈالر سے بڑھ کر 79 ڈالر ہوچکا ہے، اس کی مناسبت سے قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا تو کافی زیادہ ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ فی لیٹر پیٹرول پر مرکزی حکومت صرف 6.66 روپے سیس وصول کرتی ہے، جبکہ ریاستی حکومتیں 25روپے وصول کرتی ہیں، پھر بھی مرکزی حکومت کو اضافے کے لئے مورد الزام ٹھہرانا کہاں تک درست ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس حقائق پر پردہ ڈال کر ملک کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے، لیکن اس میں کامیاب نہیں ہوگی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...