مدھیہ پردیش: بھیو مہاراج نے کی خود کشی، شیوراج نے دیا تھا وزیر مملکت کا درجہ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th June 2018, 11:42 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،12جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بھیوجی مہاراج انّا ہزارے کی تحریک کے دوران اس وقت زیر بحث آئے تھے جب انہوں نے حکومت اور مظاہرین کے بیچ ثالثی کی تھی۔ ان کے پرستاروں میں مودی سے لے کر بھاگوت تک شامل ہیں۔مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ہندو روحانی گروابھیو جی مہاراج نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ہے۔ واقعہ کے فوراً بعد انہیں اندور کے بامبے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ان کے اس قدم کی وجہ گھریلو رنجش بتائی جا رہی ہے، انہوں نے حال ہی میں شادی کی تھی۔بھیو مہاراج کا اصل نام ادے سنگھ دیشمکھ ہے اور ان کی پیدائش 1968 میں ہوئی تھی وہ شجالپور کے زمیندار گھرانے سے آتے تھے۔ بھیوجی مہاراج پہلے ایک فیشن ڈیزائنر ہوا کرتے تھے بعد میں ان کا جھکاو روحانیت کی طرف ہو گیا، انہوں نے کپڑوں کے ایک برانڈ کے لئے ماڈلنگ بھی کی ہے۔ بھیو جی مہاراج کا سدگورو دت دھارمک ٹرسٹ نامی ایک ٹرسٹ بھی چل رہا ہے۔ اس کے ذریعہ وہ بچوں کو اسکالرشپ بانٹا کرتے تھے اور قیدیوں کے بچوں کو پڑھانے بھی جایا کرتے تھے۔ بھیو جی مہاراج اس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب دہلی میں انّا ہزارے نے بدعنوانی کے خلاف تحریک چلائی تھی۔ انہوں نے مظاہرین اور حکومت کے بیچ ثالثی کی تھی۔ 2011 میں انّا ہزارے کے مظاہرہ کو ختم کرانے کے لئے اس وقت کی مرکزی حکومت نے انہیں اپنا پیامبر بناکر بھیجا تھا۔ انا ہزارے نے ان کے ہاتھ سے جوس پی کر اپنا انشن توڑ دیا تھا۔وزیر اعظم بننے سے قبل گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر نریندر مودی نے جب سد بھاؤنا اُپواس کیا تھا تو اس اُپواس کو تڑوانے کے لئے انہوں نے بھیو جی مہاراج کو مدعو کیا تھا۔ بھیو جی مہاراج کے شیدائیوں میں کئی مشہورومعروف ہستیاں شامل ہیں۔ حال ہی میں شیوراج حکومت نے انہیں وزیر مملکت کا درجہ دیا تھا۔ ان کے پرستاروں میں مودی سے لے کر بھاگوت تک شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...