نہرو اور امبیڈکر سے بھی بڑے دانشور ہوتے بھگت سنگھ: چمن لال

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 19th November 2018, 3:11 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی :18/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) نجی ٹی وی آج تک ایک پروگرام میں شرکت کرنے پہنچے محب وطن کے مصنف سدھیر ودیارتھی اور کھلے خیالات کے لئے پہچانے جانے والے مصنف پروفیسر چمن لال نے شہید بھگت سنگھ پر ڈھیر سارا کام کیا ہے اور جے این یو میں تعلیم کر چکے ہیں۔بھگت سنگھ کی زندگی پر خطاب کرتے ہوئے چمن لال نے بتایا کہ بھگت سنگھ بچپن سے بہت ہی زیادہ ذہین تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ بی اے میں تھے تب ہی انڈر گراؤنڈ ہو گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی جیب میں ہمیشہ کتاب اور ڈکشنری رکھتے تھے، تاکہ کتاب کے کسی لفظ کا مطلب نہ سمجھ میں آنے پر ڈکشنری کا سہارا لے سکیں۔ بھگت کے ساتھی کہتے تھے کہ وہ کتابیں پڑھتا نہیں تھا بلکہ پیتا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بھگت سنگھ کو فلموں سے کافی شوق تھا۔ چمن لال نے کہا کہ آج کے دور کے بچوں کو اسکولوں میں ان کے انقلاب کی نہیں تو کم از کم ان کے بچپن کے متاثر کن کہانیاں تو بتائے ہی جا سکتے ہیں۔چمن لال نے کہا کہ بھگت سنگھ اور جواہر لال نہرو کے خیالات کے تئیں کافی مماثلت تھی ۔ ساتھ ہی بھگت سنگھ، ڈاکٹر امبیڈکر اور پنڈت نہرو ہندوستان کے سب سے بڑے دانشور تھے۔نہرو اور امبیڈکر بیرون ملک سے پڑھ کر آئے تھے، لیکن بھگت سنگھ صرف 12 ویں پاس تھے۔ پھر بھی ان کی ذہنی سطح، صلاحیت نہرو امبیڈکر کے برابر ہے۔ اگر آج بھگت سنگھ زندہ ہوتے تو ان دونوں سے بڑے دانشور ہوتے۔پروفیسر چمن لال نے کہا کہ بھگت سنگھ کے خاندان والے بھی نہیں چاہتے تھے کہ وہ انقلاب میں اتنا آگے نکل جائیں ؛کیونکہ انقلاب کرنا بچوں کا کھیل نہیں ہے۔ ان کے خاندان میں تمام لوگ انقلابی تھے لیکن پھر بھی وہ بھگت سنگھ کو انقلاب میں شامل نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔ بھگت سنگھ بہت چھوٹی عمر میں تحریک آزادی اور انقلابی ٹیم کا حصہ بن گئے تھے ، جس سے ان کے اہل خانہ بھی حیران تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...