مینگلور میں ایل آئی سی آفیسر کی شکل میں فون کے ذریعے فریب دینے کی ناکام کوشش

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd February 2017, 4:11 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو 21؍فروری(ایس او نیوز)عام لوگوں کوٹیلی فون ،انٹرنیٹ اور سوشیل میڈیاکے ذریعے لوٹنے کے واقعات روزانہ کسی نہ کسی مقام پر واقع ہوتے ہیں۔ ہزار بار لوگوں کوسمجھانے اور اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کسی بھی طرح فون پر یا انٹرنیٹ اور سوشیل میڈیا کے ذریعے کسی کو بھی نہ دینے کی تاکید کیے جانے کے باوجود لوگوں کے لٹنے کا سلسلہ بند نہیں ہوتا۔ اور لٹیرے بھی روز نئے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو چکرانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

تازہ واقعہ منگلورو کا ہے جہاں پر ایک شخص کی حاضر دماغی نے اسے لُٹنے سے بچالیا۔ کہا جاتاہے کہ کاوور علاقے کے ایک شخص کوٹیلی نمبر 9717616353 سے ایک کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ لائف انشورنس کارپوریشن کے دفتر سے یہ کال کی جارہی ہے۔ اس کی انشورنس پالیسی ختم ہوگئی ہے۔چونکہ تم نے اپنے ایجنٹ سے رابطہ قائم نہیں کیا ہے اس لئے دفتر سے کال کی جارہی ہے۔ تم شام تک اپنے بینک اکاونٹ، پان کارڈ اور اے ٹی ایم وغیر ہ کی تفصیلات تیار رکھنا ۔ جب ہم شام کو کال کریں گے تو وہ تفصیلات دینا۔ تب تمہاری پالیسی کی رقم تمہارے اکاؤنٹ میں جمع کردی جائے گی۔ بصورت دیگر وہ رقم کارپوریشن کی طرف سے ضبط کرلی جائے گی۔

مذکورہ شخص کے دماغ میں کچھ شکوک ابھرے تو اس نے ذاتی طور پر انشورنس کارپوریشن کے دفتر پہنچ کر اس معاملے میں دریافت کیا۔ تووہاں پر موجود افسران نے اس قسم کی کسی کال سے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی انشورنس پالیسی ابھی برقرار ہے ۔ لہٰذا کال کرنے والوں کو وہ کسی بھی قسم کی معلومات فراہم نہ کرے۔ وہ شخص مطمئن ہوکر دفتر سے لوٹ آیا ۔ اس کے بعد اسی نمبر سے اس کو مسلسل فون کال موصول ہوتے رہے مگر اس نے ایک بھی کال ریسیو نہیں کی اور لٹیرے اپنا سا منھ لے کر رہ گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...