شرپسند گؤ رکشکوں سے عوام ہوشیار رہیں: رمناتھ رائے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd August 2016, 8:53 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو23؍اگست(ایس او نیوز)ریاستی وزیر جنگلات بی رمناتھ رائے نے مذہب کے نام پر سماج میں کچھ عناصر کی طرف سے بدامنی پھیلانے کی کوششوں کو افسوسناک قرار دیا اور کہاکہ گؤ رکشا کے نام پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کرنے کے ساتھ بے قصوروں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ دکشن کنڑا اور اڈپی ضلع میں اس طرح کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ ان میں ملوث عناصر کے خلاف عوام کوبیدار رہنے کی ضرورت ہے۔آج منگلور میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کنجور میں پروین پجاری نامی ایک شخص جو گائے چراکر لے جارہا تھا، گؤ نام نہاد گؤ رکشکوں نے اس کا بہیمانہ قتل کردیا۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کی حرکتوں میں ملوث لوگ سنگھ پریوار نہیں بلکہ چڈی پریوار کے ہیں۔وزیر اعظم مودی نے 80 فیصدگؤ رکشکوں کومجرم قرار دیا ہے۔ یہ بات کانگریس پہلے سے ہی کہتی آئی ہے ،وزیر اعظم کو اس حقیقت کا احساس اب ہوا ہے۔ ساحلی علاقوں میں بجرنگ دل کے کارکن خود کو گؤ رکشک قرار دے کر سرگرم ہوچکے ہیں۔وزیر اعظم کے قول کے مطابق ان میں سے 80 فیصد مجرمانہ پس منظر کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گؤ رکشا کے نام پر ملک میں بہت سارے نمائندے منتخب ہوئے ہیں۔ یہ لوگ دراصل مذہب کے نام پر سماج میں منافرت پھیلانے اور کمزور طبقات کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ پروین پجاری کے قتل کے بارے میں رمناتھ رائے نے کہاکہ اس سلسلے میں انہوں نے آئی جی پی سے بات چیت کی ہے اور معاملے کی تیزی سے جانچ کرنے کی گذارش کی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...