بنگلورومیں اولا کیب ڈرائیور نے خاتون مسافر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ، کپڑے اتروا کر کھینچی تصویر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th June 2018, 11:42 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،5؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی)   بنگلورو میں ایک اولا کیب ڈرائیور نے ایک خاتون کو یرغمال بناکر اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور پھر اس کے کپڑے اترواکر تصویر کھینچ لی ۔ خاتون کی شکایت کے بعد پولیس نے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون پیشہ سے آرکیٹیکٹ ہے اور اس نے یکم جون کو علی الصبح ایئر پورٹ جانے کیلئے کیب بک کی تھی ۔ ڈرائیور نے جلدی پہنچنے کی بات کہتے ہوئے دوسرا راستہ اختیار کرلیا۔

خاتون کے مطابق کار جب سنسان جگہ پر پہنچ گئی ، تو ڈرائیور نے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ۔ ڈرائیور نے گاڑی کا دروازہ بند کردیا اور اسے دھمکی دی ۔ اس نے کئی دیگر لوگوں کو بلاکر اجتماعی آبروریزی کی بھی دھمکی دی ۔ اس کے بعد ملزم نے کپڑے اتارنے اور فوٹو کیلئےپوز دینے کو کہا ۔ جب خاتون نے انکار کردیا ، تو اس نے گلا دبانے کی بھی کوشش کی ۔کافی مخالف کے بعد بھی اس کو بات ماننی پڑی اور وہاٹس ایپ کے ذریعہ فوٹو دینی پڑی ۔

معاملہ کی جانچ کررہے پولیس اہلکار نے بتایا کہ ملزم نے پولیس میں شکایت کرنے پر فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل کردینے کی بھی دھمکی دی۔ واقعہ کے بعد خاتون فلائٹ سے ممبئی گئی تھی اور اس نے ای میل کے ذریعہ بنگلورو کے کمشنر کو اپنی شکایت بھیجی ۔ شکایت کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق اولا کیب کو بھی نوٹس بھیجا گیا ہے اور ان سے پوچھا گیا ہے کہ ڈرائیور کی تصدیق کیوں نہیں کی گئی ۔ ادھر اولا کیب کے ترجمان نے کہا کہ ڈرائیور کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔