نلمنگلا کے قریب کے ایس آر ٹی سی بس شعلہ پوش،ایک خاتون کی موت ، ایک کی حالت نازک، 30مسافر بچ گئے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd February 2017, 2:38 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21؍فروری(ایس او نیوز) چکمگلور سے بنگلور کی طرف آرہی ایک کے ایس آر ٹی سی بس اچانک شعلہ پوش ہوگئی ، جس کے نتیجہ میں بس میں سوار خاتون کی موت ہوگئی اور دیگر چند زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ یہ واقعہ قومی شاہراہ نمبر 4 پر کل آدھی رات کے بعد پیش آیا۔حادثہ میں ہلاک خاتون کی شناخت50سالہ بھاگیما کی حیثیت سے کی گئی ہے۔تاہم اس واقعہ میں 30 مسافر بحفاظت بچ گئے ۔یہ بس چکمگلور سے بنگلور آ رہی تھی۔ اس دوران دو مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں اسپتال میں داخل کر ایا گیا ہے ۔وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی نے اس واقعہ پر رنج وغم کا کرتے ہوئے کہا کہ عورت کے اہل خانہ کو تین لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے، اس کے لگنے کی اصل وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے تفتیش کرائی جائے گی۔کے ایس آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر راجندر کمار کھتریا نے بتایا کہ پہلے سمجھا جا رہا تھا کہ بس کے انجن میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہوگی، لیکن بعد میں پتہ چلا کہ کچھ آتش گیر مادہ تھا جس کے آگ پکڑنے کی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا۔ معاملہ کی تفتیش کے لئے فارنسک ماہرین کی مدد لی جا رہی ہے ۔اس حادثہ میں زخمی ایک اور خاتون ممتا 35 سالہ کا تعلق ہاسن کے میر پور سے ہے۔اس کا لڑکا یشس بھی زخمیوں میں شامل ہے، لیکن اسے معمولی چوٹیں آئی ہیں، دونوں کو نلمنگلا کی میاگنس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایاجاتاہے کہ اسے حادثہ کے فوری بعد سرکاری اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج میں پیش رفت نہ ہونے کے سبب بیہوشی کی حالت میں نجی اسپتال پہنچایا گیا۔ بتایاجاتاہے کہ بس کے عقبی حصہ میں آگ لگتے ہی آگے بیٹھے مسافروں نے چیخ وپکار کی اور فوراً کودپڑے ،آخر میں بھاگیما ، ممتا اور یشس پھنس گئے۔بس سے کودنے والے مسافروں نے یشس کو بچالیا لیکن بھاگیما کی موت ہوگئی اور ممتا بری طرح جھلس گئی۔ بس کے انجن میں آگ لگنے کے سبب یہ حادثہ رونما ہوا۔ محکمۂ ٹرانسپورٹ کے افسران اس معاملے کی جانچ میں لگے ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...