کرشنا اور کاویری دریاؤں کے قریب پوجاہون ،ریاستی وزیر ایم بی پاٹل پر بی جے پی کی نکتہ چینی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th June 2017, 11:30 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو 7جون (یو این آئی) وزیر آبی وسائل ایم بی پاٹل کی جانب سے بالترتیب کرشنا اور کاویری دریاؤں کے نکلنے کے مقامات مہابلیشور اور تلاکاویری میں پوجاہون کا اہتمام کرنے کے بعد کرناٹک میں حکمراں کانگریس نکتہ چینی کا شکار ہوگئی ہے ۔اصل اپوزیشن بی جے پی نے اسے غیرسائنٹفک قرار دیا۔ اپنے اس قدم پر قانون ساز اسمبلی میں پاٹل نے بیان دیا۔ اس ہون پر 20لاکھ روپے کے مصارف آنے پر نکتہ چینی کی جارہی ہے ۔اپوزیشن لیڈر جگدیش شیٹر نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت اس سائنٹفک دور میں بھی لوگوں کو اوہام پرستی کی طرف لے جارہی ہے ۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ کانگریس کے برسراقتدار آنے کے بعد وزیراعلیٰ سدارامیا نے بارہا کہا تھا کہ وہ اوہام پرستی کے خاتمہ کا بل لائیں گے جس سے ریاست کے غریب اور سادہ لوح افراد کی زندگیاں متاثر ہورہی ہیں تاہم اُن کے خود کے وزیر اس ہون اور پوجا کے اہتمام کے ذریعہ اوہام پرستی کا عمل کررہے ہیں۔ریاستی حکومت مصنوعی بارش کرنے پر غور کررہی ہے اور پاتالا گنگا ٹیوب ویلس کی کھدوائی پر غور کیا جارہا ہے تاکہ گہرائی سے پانی کو نکالا جاسکے اور خشک سالی سے متاثرہ اضلاع میں پانی کی کمی کو دور کیا جاسکے اس کے بجائے ریاستی وزیر اوہام پرستی کے بیج بوتے ہوئے غیرمعقول کام کررہے ہیں۔ مسٹرپاٹل نے تاہم کہا کہ جگدیش شٹر کی زیرقیادت بی جے پی حکومت نے 2012ء میں بارش کے خدا کو خوش کرنے کیلئے محکمہ انڈومنٹ کے تحت 17ہزار سے زائد منادر میں خصوصی پوجا کے احکام دئے تھے ۔انہوں نے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہون نہیں ہے بلکہ عبادت ہے تاکہ ریاست کے عوام کی بہبود ہوسکے ۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...