بنگلوروشہر میں فرضی کریڈٹ کارڈ کا جال بے نقاب، تین ملزم گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th July 2017, 10:41 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،15؍ جولائی(ایس او نیوز) امریکہ ، جاپان اور دیگر ممالک کے کریڈٹ کارڈ ہولڈرس کو دھوکہ دیکر ان کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد فرضی کریڈٹ کارڈ تیار کرکے آن لائن رقم کی چوری کرنے والی ایک ٹولی کو بے نقاب کرتے ہوئے شہر کی پولیس نے ایک سری لنکن شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دیگر دو ملزمین بھی پولیس کی گرفت میں آئے ہیں۔ ملزمین کی شناخت جافنا کے ساکن ڈیوین ، کنکانگر کے نواز شریف اور ایچ بی آر لے آؤٹ کے ندیم شریف کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ملزمین کے پاس سے مختلف بینکوں کے 144 کریڈٹ کارڈ ، کارڈ سوائپ کرنے کی 36 مشینیں ، 16 فرضی ڈرائیونگ لائسنس ، لیاپ ٹاپ اور دیگر دستاویزات ضبط کئے گئے ہیں۔ شہر کے پولیس کمشنر پروین سود نے آج ایک اخباری کانفرنس میں اس ٹولی کی گرفتاری کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ ڈیوین اپنے ایک دوست ٹام جو اس کے ساتھ شہر کے جالہلی میں ایک اپارٹمنٹ میں مقیم تھا، اور اسی اپارٹمنٹ سے فرضی کریڈٹ کارڈوں کے ذریعہ آن لائن چوری کا دھندہ چلا رہا تھا۔ بڑی بڑی آن لائن کمپنیوں جیسے کہ امیزان ، علی بابا وغیرہ سے آن لائن ڈیٹا کی چوری کرکے ان تفصیلات کی بنیاد پر وہ فرضی کریڈٹ کارڈس تیار کرتا اور اسے سوائپ کرنے کے بعد بین الاقوامی اکاؤنٹ ہولڈروں کے کھاتوں سے رقم چراتا۔ فرضی کریڈٹ کارڈ ، پانڈیچری ،ہریانہ اور دیگر مقامات پر ایجنٹوں کے ذریعہ بھی استعمال کئے جاتے اور اس کے عوض 20 فیصد کمیشن ایجنٹوں کو ملتا۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ڈیوین جافنا سے غیر قانونی طور پر چنئی میں داخل ہواتھا اور اس پر وہاں بھی دھوکہ دہی کے دو معاملات درج ہیں۔ایک اور ملزم ندیم شریف اس سے پہلے کاٹن پیٹ ،اپارپیٹ اور ممبئی کے مختلف پولیس تھانوں میں دھوکہ دہی کے معاملات میں گرفتار ہوچکا ہے۔ نقلی کارڈ استعمال کرتے ہوئے ان ملزمین نے شہر کے ایک شو روم وشنو پریہ انٹرنیشنل سے تین ایل سی ڈی ٹی وی خریدے اور اس کے عوض جو رقم ایک لاکھ دس ہزار روپے دکان مالک کے کھاتے میں جمع ہونی تھی وہ جمع نہیں ہوئے ، اس سلسلے میں شکایت کے بعد پولیس نے کارروائی کی تو فرضی کارڈ کا جال بے نقاب ہوا۔ پولیس کمشنر نے فرضی کریڈٹ کارڈ کے گھپلوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے آج ریزرو بینک اور مختلف بینکوں کے عہدیداروں سے گذارش کی کہ کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کو اور بھی محفوظ بنانے کیلئے ضروری قدم اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ فرضی اے ٹی ایم کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈوں کا دھندہ دن بدن پھیلتا جارہا ہے۔ہائی ٹیک جعل سازی کرتے ہوئے لٹیرے آن لائن لوٹ پر اتر آئے ہیں ، اس لوٹ کو ختم کرنے کیلئے بینکوں کو سخت قدم اٹھانا چاہئے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...