بنگلورو شہر کی سیشن عدالت کے جج کا کارنامہ ایک ہی دن میں 111ضمانتی درخواستوں کو نپٹایا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th January 2018, 10:50 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،6؍جنوری (ایس او  نیوز) بنگلوروشہر کی سیشن عدالت کے ایک جج نے جو خواتین کے خلاف جرائم کے معاملات کیلئے مخصوص ہیں ،یکم جنوری کوایک ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ایک ہی دن میں111ضمانتی درخواستوں کونپٹایا ۔ جن درخواستوں کی سماعت ہوئی تھی ان میں47ایسی درخواستوں کو مسترد کردیا جس میں باقاعدہ اور پیشگی ضمانتی عرضیاں شامل ہیں۔ یہ عدلیہ میں ایک انوکھا واقعہ ہے جس میں اتنے سارے معاملات کی ایک ہی دن میں سماعت کی گئی جبکہ اس کیلئے ایک طویل وقت درکار ہوتا ہے۔ عدلیہ کے ذرائع نے بتایا کہ جسٹس گوپال کے ریکارڈ سے معلوم ہوتاہے کہ وہ معاملوں کو کم عرصہ میں نپٹانے کاتجربہ رکھتے ہیں۔ اس کی ایک مثال یہ بھی ہے کہ جب وہ بلگاوی کے فیملی کورٹ میں تھے ہر مہینہ 140سے180معاملوں کو نپٹاتے تھے ۔ اس سے پہلے جب وہ شہر کے لوک آیوکتہ کی خصوصی عدالت میں تھے انہوں نے 18مہینوں میں 70فیصد معاملوں کو سلجھا کر ایک زبردست پیغام دیا تھا ۔ عدلیہ کے ایک افسر نے بتایا کہ انہوں نے ضمانتی دخواستوں کو نپٹانے کے بعد 408معاملوں کی سماعت کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔