سالانہ چتراسنتے میں لوگوں کی زبردست بھیڑ ملک وبیرون سے 1,300سے زائد آرٹسٹوں کی شرکت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th January 2017, 11:25 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:15؍جنوری(ایس اونیوز) ہرسال سنکرانتی تہوار کے موقع پر چترکلا پریشد کے احاطہ اور کمار کروپا روڈ پر منعقد کئے جانے والے چتراسنتے نامی مصوری کے نمونوں کی نمائش وفروخت کا صبح وزیراعلیٰ سدارامیا کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ گزشتہ برسوں کے مقابلہ اس مرتبہ ہندوستان کے علاوہ بیرونی ممالک سے بھی 3؍ہزار سے زائد آرٹسٹوں مصور اور کارٹونسٹس نے اس میلہ میں شرکت کی۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے یہاں اپنی پسند کے آرٹ کے نمونے خریدنے میں دلچسپی دکھائی۔ لوگوں کی بھیڑ اس قدر زیادہ تھی کہ آج کمار کروپا روڈ کو ٹریفک کے لئے بند رکھاگیا تھا۔ اس آرٹ کی نمائش میں آرٹ سے جڑے ہر شعبہ کے مصوری اور کارٹونسٹس کے نمونے نمائش اور فروخت کے لئے رکھے گئے تھے۔ نمائش میں بچوں اور بڑوں نے اپنے اپنے ہنر کو کینواس پرجس انداز میں پیش کیاتھا۔ اس کی ہرکوئی ستائش کررہاہے۔ نمائش میں ماڈرن آرٹ پینل، سیاسی، برش اور ہاتھ کی انگلیوں سے پینٹ کئے گئے نمونے ہرجگہ نظر آرہے تھے۔ اس نمائش میں ہاتھوں سے معذور ایک آرٹسٹ نے اپنے منہ سے برش پکڑکر جو پنٹنگ کی تھی اس کی ہرکوئی ستائش کررہاتھا۔ کیرلا ریاست کتور کی ایک اور معذور آرٹسٹ سنیتا گزشتہ 10؍برسوں سے مصوری کررہی ہے۔ یہ عورت منہ سے برش تھام کر پنٹنگ کرتی ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے ایم ایم ایچ ڈی اے آرٹ سنٹر سے یہ لڑکی جڑی ہوئی ہے۔  اس نے نمائش میں کئی گریٹنگ کارڈس تیار کئے گئے جنہیں دیکھ کر وزیراعلیٰ سدارامیا نے بھی اس کی خوب ستائش کی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...