بنگلورو، 19/ستمبر(ایس او نیوز؍) جسطرح روہنگیا میں مسلمانوں پر ظلم و تشدد کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ، معصوم اور بے گناہ بچوں کو بے رحیم سے ذبح کیا جارہا ہے اور جس وحشیانہ اور ظالمانہ طریقے سے عورتوں کی عزت و عصمت لوٹ رہے ہے۔ جسے آج پوری دنیا کے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ رہی ہے۔ اسی کے پیش نظر برما کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں شہر بنگلورو میں ایک عظیم احتجاج منعقد کیاگیا ۔
بروز اتوار 17؍ ستمبر ٹھیک 4بجے میسور بینک میجسٹک سے فریڈیم پارک تک ایک عظیم ریلی کی شکل میں پیدل مارچ کیا گیا۔ فریڈیم پارک پہنچنے کے بعد علمائ اور عمائدین شہر نے اپنے جذبات و خیالات اظہار کیا ۔ تلاوتِ کلام اللہ سے مولوی عبدالواحد نے جلسہ کا آغاز کیا اور اس کے بعد مولانا عابد حسین اشاعتی نے برما سے متعلق نظم پیش کی۔ اس کے بعد مفتی اصغر علی قاسمی، مولانا جمیل قاسمی ، مولانا حافظ الرحمنٰ قاسمی ، مولانا انور علی رشادی اور مفتی مصدق قاسمی نے اپنے اپنےمخصوص انداز میں سامعین سے خطاب کیا جسمیں قابل ذکر جناب سردار شریف صاحب ،سید امتیاز پاشاہ صاحب ، عارف اللہ شریف صاحب اور بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے۔