بینگلورو: بی بی ایم پی حدود میں کوپن کے ذریعہ راشن کی فراہمی: یوٹی قادر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd July 2016, 5:41 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔22جولائی(ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے شہری رسد وخوراک یوٹی قادر نے آج بتایاکہ اگلے ماہ سے بی بی ایم پی حدود میں راشن کی فراہمی کیلئے کوپن نظام رائج کیا جائے گا۔ جس کے بعد تین ماہ کے عرصہ میں راشن کی فراہمی کوپن کے ذریعہ ہی کی جائے گی۔ آج جکور سے قریب واقع مہاتما گاندھی رورل اینرجی پروگرام انسٹی ٹیوٹ میں سیٹالائٹ کی بنیاد پر ریاست بھر کے راشن ڈپو مالکان سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ آدھار کارڈ سے جڑے راشن کارڈ ہولڈرس کو موبائل کے ذریعہ کوپن فراہم کرتے ہوئے ستمبر سے راشن فراہم کیا جائے گا۔ اب تک کوپن حاصل نہ کرنے والے افراد کیلئے پنچایت صدور نے کوپن فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔ جن افراد کے پاس آدھار کارڈ موجود ہے وہ لوگ موبائل کے ذریعہ 1614 پر ڈائل کرتے ہوئے رجسٹر کراسکتے ہیں۔ جس کے بعد انہیں کوپن نمبر فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے راشن ڈپو مالکان کو ہدایت دی کہ وہ راشن کارڈ کو آدھار سے جوڑنے عوام کا تعاون کریں۔ کوپن حاصل کرنے والے افراد اپنے قریبی کسی بھی ڈپو سے راشن حاصل کرسکتے ہیں۔ جناب قادر نے بتایاکہ حکومت چاہتی ہے کہ ہر ایک راشن کارڈ ہولڈر کو مقررہ مقدار میں اناج فراہم کیا جائے ، جس کیلئے راشن ڈپو مالکان کو دیانتداری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے بتایاکہ شہری علاقوں میں 800 کارڈوںدیہی علاقوں میں 500اور جنگلاتی علاقوں میں 100کارڈوں کیلئے ایک راشن ڈپو مقرر کیا گیا ہے۔ اگر افزود کارڈ موجود ہوں تو قریبی ڈپوز کو منتقل کئے جائیں گے۔ آئندہ سے راست طور پر گودام سے راشن ڈپو کو راشن فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں اور حکومت نے راشن ڈپو مالکان کے منافع کی حد میں اضافہ کا فیصلہ لیا ہے، جس کے تحت فی کنٹل 50 روپیوں سے 100 روپے کیا گیا ہے۔ ابتدائی مراحل میں انہیں 90 روپے فراہم کئے جائیں گے، بقیہ دس روپے آئندہ دنوں میں فراہم کئے جائیں گے۔ وزیر موصوف نے راشن ڈپو مالکان کو ہدایت دی کہ ڈپو میں موجود اناج کی مقدار سے متعلق تفصیلات نوٹس بورڈ پر چسپاں کریں بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر ابتدا ءمیں وزیراعلیٰ کا پیغام پیش کیا گیا۔ محکمہ¿ شہری رسد وخوراک کے پرنسپل سکریٹری ہرش گپتا اور دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔