بنگلورو میں میٹرو اسٹیشن پر ہندی بورڈس نصب کرنے کی کنڑا نواز تنظیموں نے کی شدید مخالفت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st July 2017, 6:37 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو21/جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی) ایک جانب جہاں بی جے پی اور کانگریس ہندی کو راشٹریہ بھاشا کے طور پر پورے ملک کی زبان مانتی ہیں ، وہیں جنوبی ہندوستان میں آزادی کے بعد سے وہاں کی عوام نے اپنی اپنی مقامی زبانوں کو بول چال اور کام کاج کے استعمال میں ترجیح دی ہوئی ہے ۔ جب جب ہندی کے فروغ کے لیے جنوب میں کوئی منصوبہ بنایا جاتا ہے یا اس کا کہیں لکھنے پڑھنے میں کسی سرکار کے ذریعہ استعمال کیا جاتا ہے ، تو اس کی وہاں کے مقامی افراد سخت مخالفت کرتے ہیں۔

اس کی تازہ مثال حال ہی اس وقت دیکھنے کو ملی جب بنگلورو میٹرو اسٹیشنوں میں ہندی بورڈ کے خلاف کنڑا رکھشنا ویدیکے کارکنوں نے شدید احتجاج کیا ۔ احتجاجیوں نے بنگلورو کے جئے نگر، کے آرمارکیٹ، دیپانجلی نگر، یشونت پور، گورگنٹے پالیہ اور ناگسندرا میٹرو اسٹیشنوں میں نصب ہندی بورڈ پر سیاہی ڈالدی اور اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا ۔

 اس موقع پر احتجاجیوں نے کہا کہ جب تک میٹرو اسٹیشنوں میں نصب ہندی بورڈس نہیں ہٹائے جاتے ہیں ، اس وقت تک وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔  اس دوران احتجاجیوں نے مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی بھی کی ۔

واضح رہے کہ کرناٹک رکھشنا ویدیکے کے کارکنوں نے حال ہی بی ایم آر سی ایل کے منیجنگ ڈائرکٹر کے دفتر کے سامنے پُرزور احتجاج کرکے ایم ڈی پردیپ سنگھ کھرولا کو عرضداشت پیش کی تھی جس میں ہندی بورڈس کو ہٹا نے کا مطالبہ کیا گیا تھا ـ بی ایم آر سی ایل کی طرف سے کوئی کارروائی نہ ہونے کی صورت میں رکھشنا ویدیکے کے کارکنوں نے اب ہندی بورڈ کو سیاہی لگاکر اپنی برہمی کا اظہار کیا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...