شہر بنگلور وخواتین واطفال کیلئے محفوظ ترین : پولیس کمشنر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th October 2017, 10:46 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،7؍اکتوبر(ایس او نیوز) شہر کے پولیس کمشنر ٹی سنیل کمار نے کہاکہ شہر بنگلور خواتین واطفال کیلئے محفوظ ترین شہر ہے۔آنے والے دنوں میں خواتین واطفال کیلئے اس شہر کو اور بھی زیادہ محفوظ بنانے کیلئے پولیس کی طرف سے ضروری قدم اٹھائے جائیں گے۔آج پولیس کمشنر کے دفتر میں تحفظ خواتین مہم سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنیل کمار نے کہاکہ بی پیاک تنظیم کے ساتھ یہ مہم چلائی جائے گی اور اس مہم کے دوران تحفظ خواتین واطفال کے متعلق خصوصی بیداری عام کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں خواتین کے تحفظ کیلئے جو گلابی ہوئسلا گاڑیاں شہر میں متعین کی گئی ہیں ان کی نگرانی بھی خواتین کے سپرد کی جائے گی اور ان گاڑیوں کو چلانے کیلئے خاتون ڈرائیوروں کا تقرر کیا جائے گا۔اس سلسلے کی پہلی کڑی کے طور پردو گلابی ہوئسلاگاڑیوں کیلئے خاتون ڈرائیوروں کے تقرر کا اعلان کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ جیسے جیسے محکمۂ پولیس میں کام کرنے والی خواتین کوڈرائیونگ لائسنس ملتا رہے گا، انہیں گلابی ہوئسلاگاڑیوں میں تعینات کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ محکمۂ پولیس میں پہلے خواتین کیلئے دس فیصد اسامیاں ریزرو تھیں انہیں بڑھا کر 20 فیصد کیاگیا ہے، آنے والے دنوں میں بنگلور پولیس فورس میں خواتین کی پلاٹونس میں اضافہ کیا جائے گا۔ ڈی سی پی ویسٹ مالنی کرشنا مورتی نے اس موقع پر پولیس تھانوں میں خواتین کی طرف سے آنے والی شکایات پر فوری کارروائی کرنے عملے کو ہدایت دی اور کہا کہ خواتین پر مظالم کی روک تھام کیلئے شہر بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھایا گیا ہے اس کا استعمال کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ شہر کی ان سڑکوں پر جہاں روشنی کا انتظام نہیں ہے وہاں روشنی کا انتظام کرنے بی بی ایم پی سے گذارش کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...