نارتھ ڈویژن پولیس کے ہاتھوں 19ملزمین کی گرفتاری 50.66لاکھ روپئے مالیت کا مسروقہ مال ضبط، جرائم کے 19معاملات حل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th April 2017, 11:06 AM | ریاستی خبریں |

بنگلور:12؍اپریل (ایس او نیوز) مکانوں میں چوری سمیت دیگر جرائم کے 37معاملات کا پتہ لگا کر نارتھ ڈویژن پولیس نے19ملزمین کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضہ سے50.66لاکھ روپئے مالیت کا مسروقہ مال ضبط کرلیاہے۔ملزمین کے قبضہ سے ایک کلو 319گرام سونے ، 531گرام چاندی کے زیورات،48,500روپئے نقد، 6لیاپ ٹاپ، 25موبائل فون، ایک کار، 9دوپہیہ والی گاڑیاں ضبط کی ہیں جن کی جملہ مالیت 50.66لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ پولیس کمشنر پراوین سودنے ملزمین کے متعلق تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایاکہ جے سی نگر پولیس نے کنکا پور کے ندیم(35)، سبحان(43) نامی دو ملزمین کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 18لا کھ روپئے مالیت کے زیورات ضبط کرلئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملزمین رات کے وقت مکانوں کے تالے توڑ کر زیورات لوٹ کر فرار ہوجایاکرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ دونوں ملزمین کی گرفتاری سے مکانوں میں چوری کے 9معاملات حل کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسی پولیس نے ڈی جی ہلی کے شیوراج(21)،عرفان (22)، کاول بیر سندرا کے وسیم(24) کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ڈیڑھ لاکھ روپئے مالیت کے لیپ ٹاپ اور موٹر سائیکل ضبط کرلی ہے۔ ان کے علاوہ گنگنڈنہلی کے عمران عرف ایرولی (27) نامی ایک لٹیرے کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے96گرام سونے کے زیورات سمیت 3.50لاکھ روپئے مالیت کی چیزیں ضبط کر لی ہیں۔پولیس کمشنر نے بتایا کہ ہیبال پولیس نے مفرور قدیم چور راجیش عرف کریا (28) کی گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے اس کے قبضہ سے 200گرام سونے اور250گرام چاندی کے زیورات اور 10موبائل فون ضبط کرلئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری سے چوری کے 8معاملات حل کئے گئے ہیں۔مسٹر پراوین سود نے بتایا کہ آر ٹی نگر پولیس نے بیرونی ممالک میں ملازمت دلانے کا جھانسہ دے رہے نائیجریا کے رچرڈ افسر عرف اسٹیون (30) کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے5لاکھ روپئے مالیت کی کار سمیت دیگر قیمتی الیکٹرانک اشیاء ضبط کرلئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملزم ایک مشہور کمپنی کا ایچ آر منیجر تھا، بیرونی ممالک میں ملازمت دلانے کے بہانے نقلی ای میل تیار کر کے اس میں خواہشمند نوجوانوں کو اپنا نام اندراج کرانے اور رقم جمع کرنے کے پیغامات روانہ کر کے دھوکہ دے رہاتھا ۔پولیس کمشنر نے مزید بتایا کہ دوپہیہ والی گاڑیوں کی چوری کر رہے سنکڈ کٹے کے مرلی عرف انا ویلو(19) نندنی لے آؤٹ کے گرو عرف گورکا (19)کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے2.10لاکھ روپئے مالیت کے 7دوپہیہ والی گاڑیاں، ضبط کرلی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمین کی گرفتاری سے گاڑیوں کی چوری کے معاملات حل کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یشونت پور پولیس نے سوبیدرا پالیہ کے شری دھر نامی ایک لٹیرے کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 3لاکھ روپئے مالیت کے سونے کے چین ضبط کر لئے ہیں۔اس کے علاوہ ایک موٹر سائیکل بھی ملزم سے ضبط کرلی ہے۔پولیس کمشنر نے بتایا کہ جالہلی پولیس نے چک بانا وار کے لوکیش(21)، اجئے (21)،رگھو کمار(22)، سنگاپور کے منوہر(22) نامی لٹیروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 40ہزار روپئے نقد اور 6موبائل فون ضبط کرلئے ہیں۔پولیس کمشنر پراوین سود نے نارتھ ڈویژن پولیس کے اس کارروائی پر تمام پولیس اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی اور اسی طرح اپنی ڈیوٹی انجام دینے کا مشورہ بھی دیا۔ اس موقع پر اڈیشنل پولیس کمشنر ملانی کرشنا مورتی بھی موجود تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...