بنگلورومیں بین ریاستی چوروں کی ٹولی گرفتار 50؍لاکھ کا مسروقہ مال اور کاریں ضبط

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd August 2017, 11:40 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21/اگست(ایس او نیوز) تملناڈو کے ہر کونم میں موجود انڈین نیوی کیمپس میں گھس کر ایک افسر کی پستول چھین کر اسے قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم سمیت 4؍بین ریاستی چور اور مکانوں میں چوری کرنے والے 3؍ملزمین کو ساؤتھ۔ ایسٹ ڈویژن پولیس نے گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 50؍لاکھ روپئے مالیت کا مسروقہ مال ضبط کرلیا ہے۔گرفتار شدہ 7؍ملزمین کے قبضہ سے دو ماورتی ریڈزکاریں 1212گرام سونے،4؍کلو چاندی کے زیورات ضبط کئے گئے ہیں۔ ملزمین کے متعلق تفصیلات پیش کرتے ہوئے پولیس کمشنر سنیل کمار نے بتایا کہ تملناڈو کے ہرکونم میں موجود انڈین نیوی کیمپس میں زبردستی گھس کر ایک افسر کی پستول چھین کر گولی چلاکر قتل کرنے کے جرم میں جیل کی سزا کاٹنے کے بعد ضمانت پر رہا ہوکر شہر میں قیام کرنے والے ترویلو ضلع چنما پیٹ کے شنکر راؤ عرف اپو (21) آندھرا پردیش پنگنور کے ہریش (32) ویلور کے سہیل (22) اصغر (21) گرفتار شدہ ملزمین ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چاروں ملزمین ایک ٹولی کی شکل میں مکانوں کے تالے توڑ کر زیورات لوٹ کر فرار ہوجایا کرتے تھے۔ پولیس کمشنر نے بتایا کہ مڈیوال علاقے کے ایک مکان میں پیش آئے چوری کے معاملہ کی جانچ کے لئے پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ جس نے اپنی کارروائی کرتے ہوئے ملزمین کی گرفتاری عمل میں لاکر ان کے قبضہ سے 20؍لاکھ روپے مالیت کے 620 گرام سونے اور4؍کلو چاندی کے زیورات ضبط کرلئے تھے۔ انہوں نے بتایاکہ مذکورہ ملزمین کی گرفتاری سے مکانوں میں چوری کے 4؍معاملات حل کئے گئے ہیں۔ پولیس کمشنر نے بتایا کہ ملزم ہریش گزشتہ سال اپریل کے ماہ میں کاڈگڑی علاقے میں 50؍لاکھ روپیوں کی سپاری حاصل کرکے اپونامی ایک نوجوان کا قتل کیا تھا۔ اس کے علاوہ گزشتہ 20؍برسوں سے خطرناک چور منجو کے ساتھ مل کر دن دھاڑے اور راتوں کے وقت مکانوں کے تالے توڑ کر چوریاں کرنے لگا تھا۔ اس کے خلاف 10؍سے زائد مکانوں میں چوری کے معاملات درج ہیں۔ مسٹر سنیل کمار نے بتایا کہ انڈین نیوی کے ایک افسر کا پستول چھین کر اس کے قتل کی ناکام کوشش کرنے والے شنکر راؤ (21) کم عمر سے ہی جرائم کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے لگا تھا۔ اس نے ایک 60؍سالہ عمر رسیدہ شخص کا قتل بھی کرچکا ہے۔ اس کے خلاف تملناڈو میں 3؍اور بنگلور میں 5؍معاملات درج ہیں۔ پولیس کمشنر نے بتایا کہ پراپنا اگراہارا پولیس نے اولاکیاب کرایہ پر طلب کرکے کار ڈرائیور کو چاقو کی نوک سے ڈرا دھمکاکر ماروتی ریڈز کاروں کی چوری کررہے راگھویندرا لے آؤٹ کولی فارم لے آؤٹ میں مقیم سرینواس عرف سینا (28) ڈوڈاناگمنگل کے مدھو (21) کرشنا گری جئینت کالونی کے امیش (26) کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 30؍لاکھ روپے مالیت کی دو ماروتی ریڈز کاریں۔ 592گرام سونے کے زیورات ضبط کرلئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اولا کمپنی کے دوکار ڈرائیورں کی شکایتوں پر پراپنا اگراہارا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیوروں کے موبائل فون پر آئے کال کا پتا لگاکر ملزمین کی گرفتاری عمل میں لائی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم سرینواس ایک اور غنڈہ پرمیش کے خلاف کریمنل ٹولی تیارکرکے شرپھیلانے لگا تھا۔ اس سلسلے میں ہلی ماؤ پولیس تھانے میں اس کے خلاف معاملہ بھی درج کرایاگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم سرینواس چرائی گئی کار کے ذریعہ راہ گیروں کو لوٹ رہا تھا۔ اس نے تملناڈو کے گمبال پور چک پوسٹ میں ڈیوٹی انجام دے رہے پولیس کانسٹیبل پر حملہ بھی کیا تھا۔ اس کے خلاف مقامی پولیس تھانے میں شکایت بھی درج کرائی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک اور ملزم مدھو پہلے موٹر سائیکلوں کی چوری کرکے انہیں کم قیمتوں پر بازارمیں فروخت کررہا تھا اور اس سے حاصل ہونے والی رقم سے موج مستی کررہا تھا۔ اس دوران ملزم سرینواس سے دوستی قائم کرکے رات کے وقت راہ گیروں کو لوٹنے کے علاوہ کاروں کی چوری بھی کرنے لگا تھا اور نمبر پلیٹ بدل کر پڑوسی ریاستوں میں فروخت کرنے لگا ہے۔ اس کے خلاف بیاٹرائن پورہ ،الیکٹرانک سٹی۔ ایچ ایس آر لے آؤٹ ،بنرگٹہ، سمیت دیگر پولیس تھانوں میں شکایتیں درج ہیں۔ اس کا نام ایچ ایس آر لے آؤٹ پولیس تھانے کی غنڈہ فہرست میں شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ملزمین خود کی ایک گینگ تیار کرکے جرائم کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمین کو ڈی سی پی بورے لنگیا کی زیر نگرانی خصوصی پولیس ٹیم نے گرفتار کیا تھا۔ اس ٹیم کے لئے پولیس کمشنر نے نقد انعام کا اعلان کیا۔ اس موقع پر اڈیشنل پولیس کمشنر یشونت کمار سنگھ، ڈی سی پی بورے لنگیا بھی موجود تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...