بنگلورو :حفاظتی انتظامات کے بارے میں والدین کو اسکولوں کی آگاہی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th September 2017, 11:35 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو 15/ستمبر (ایس اؤنیوز)حالیہ دنوں میں اسکولوں میں بچوں کی سکیورٹی حفاظت سے متعلق جو واقعات پیش آرہے ہیں اس سے ایک بڑا سوال کھڑا ہوگیا ہے ۔ بہت سارے اسکول بچوں کے ماں باپ کو اس کے متعلق یقین دلا رہے ہیں کہ اس کے لئے ان کا کیا اقدام ہے۔ جئے نگر کے ایک اسکول کی ایک طالبہ کی ماں رنجیتا پر شانت نے بتایا کہ انہیں ایک سرکیولر بھیجاگیا ہے جس میں بچوں کی سکیورٹی اور حفاظت کے لئے اسکول نے جو قدم اُٹھائے ہیں اُس میں ان سے اس کی رائے طلب کی گئی ہے۔ اس سے ایک قدم آگے ایک اور اسکول والوں نے بچوں کے ماں باپ کو اسکول آنے کی دعوت دی ہے تاکہ اُن کو سکیورٹی اور حفاظت کے بارے میں معلومات کراسکیں۔ شہر اور شہر کے مضافات میں اسکول بچوں کی سکیورٹی اور حفاظت میں کمی سے متعلق ایسے بہت سارے واقعات پیش آئے جنہیں درج کیاگیا ہے۔ جب ایسے واقعات پیش آتے ہیں تو پہلے ماں باپ اس اسکول کے خلاف ہوجاتے ہیں اس کو ذہن میں رکھ کر ، جنوبی بنگلور کے ایک بڑے اسکول مینجمنٹ کے نمائندہ نے بتایا کہ انہوں نے بچوں کے والدین کو مقررہ دنوں میں اسکول آنے کی دعوت دی ہے جس سے ان کو اسکول کی سکیورٹی کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اس کو سراہتے ہوئے کرناٹکا اسوسیٹیڈ مینجمنٹ آف پرائمری اور سکینڈری اسکولیں کے جنرل سکریٹری ڈی ششی کمار نے بتایا کہ یہ اسکولوں کا ذمہ دارانہ اقدام ہے۔ بچوں کے داخلے کے وقت کوئی والدین اس کے بارے میں نہیں پوچھتا ۔ ان کو صرف بچوں کی سیٹ کی فکر ہوتی ہے۔ ہمیشہ اسکولوں کو جوابدہ ہونا چاہئے اور بچوں کے ماں باپ کو اسکول سے تعاون کرنا چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...