نائب وزیراعلیٰ پرمیشورنے بنگلوروکے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا، وائٹ ٹاپنگ کا کام تیزی سے کرنے کی ہدایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th November 2018, 12:35 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍نومبر(ایس او نیو ز) نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے آج شہر میں اندرا کینٹین ، پبلک لائبریری اور کانکریٹ سڑکوں کی تیاری کے کاموں کا میئر گنگامبیکے اور بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد کے ہمراہ اچانک جائزہ لیا۔ سدا شیونگر ، بی ڈی اے کامپلکس سے نائب وزیر اعلیٰ نے اپنے جائزہ کا آغاز کیا تقریباً تین گھنٹوں تک انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔ رنگ روڈ پر سڑک کی کانکریٹ سے وائٹ ٹاپنگ کے کاموں کا معائنہ کیا ان کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔اس کے بعد انہوں نے دیوسندرا کی اندراکینٹین کا رخ کرکے وہاں ناشتہ کیا۔ اور کینٹین میں کھانے کے لئے پہنچنے والے لوگوں کے ساتھ بات چیت کی۔ اندرا کینٹین میں کھانے کے معیار کے بارے میں ان سے دریافت کیا، باورچی خانے کی صفائی کا بھی انہوں نے معائنہ کیا اور صفائی کے اہتمام پر عملے کی تعریف کی۔ اس کے بعد انہوں نے قریب ہی موجود پبلک لائبریری کا جائزہ لیا اور یہاں عملے کی حاضری کی بھی تفصیلات حاصل کیں۔ اس مرحلے میں بعض لوگوں نے نائب وزیر اعلیٰ سے شکایت کی کہ بی بی ایم پی کی طرف سے جو لائبریری سیس وصول کیاجارہاہے اس پر نظر ثانی کی جائے۔نائب وزیراعلیٰ نے اس سلسلے میں مناسب کارروائی کا تیقن دیا، بعد میں ڈاکٹر پرمیشور نے گنگا نگر میٹرنیٹی ہوم کا جائزہ لیا اور یہاں پر کئے گئے انتظامات اور صفائی وغیرہ کا معائنہ کیا۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہر بھر میں جہاں بھی سڑکوں کی وائٹ ٹاپنگ کا کام جاری ہے اسے تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ بی بی ایم پی اسپتالوں میں علاج کی سہولتوں کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر پرمیشور نے کہا کہ بعض بی بی ایم پی اسپتالوں میں پرائیویٹ اسپتالوں سے بھی بہتر علاج فراہم کیا جارہاہے۔ ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ آنے والے دنوں میں وہ شہر کے مختلف علاقوں کا غیر متوقع دورہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے تاکہ بی بی ایم پی کا عملہ بھی مستعدی سے اپنا کام کرے۔ اس سے عوام کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔