بنگلور میں سال نو کے جشن میں جنسی ہراسانی کا ایک اور معاملہ؛ ایک اعلیٰ افسر کی بیوی کو بھی نہیں بخشا گیا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th January 2017, 4:27 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔10/جنوری(ایس او نیوز) سال نو کے جشن کے دوران شہر بھر میں جابجا لڑکیوں پر جنسی ہراسانی اور دست درازی کے واقعات کے دوران اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ شہر کے ایک معروف کلب میں ایک وی آئی پی جوڑے کو بھی اسی طرح ہراساں کیا گیا اور اس جوڑے میں شامل خاتون کے ساتھ بدتمیزی کے علاوہ اسے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔ یہ واقعہ شہر کے کبن پارک میں موجود کرناٹکا لان ٹینس اسوسی ایشن کے احاطہ میں پیش آیا۔

بتایاجاتاہے کہ ریاستی محکمہ کمرشیل ٹیکس کے ڈپٹی کمشنر اپنی بیوی کے ساتھ سال نو کا جشن مناکر لوٹ رہے تھے کہ دس سے زائد شرپسندوں نے ان کی بیوی کو گھیر لیا اور اس سے چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی اور ساتھ ہی اسے جنسی طور پر ہراساں کیا۔اس سلسلے میں کبن پارک پولیس تھانہ میں ایک معاملہ درج کیاگیاہے۔ بتایاجاتا ہے کہ کمرشیل ٹیکس ڈپٹی کمشنر کی طرف سے اس سلسلے میں بتائی گئی تفصیلات کی بنیاد پر پولیس نے کبن پارک میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں سے مناظر حاصل کئے اور اسی کی بنیاد پر شیوراج نامی ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے،جبکہ دیگر حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس چندرا گپتا نے یہ بات بتائی۔انہوں نے بتایاکہ 31دسمبر کی آدھی رات کے بعد شہر بھر میں سال نو کے جشن کی آڑ میں جنسی ہراسانیوں کے واقعات یکے بعد دیگر ے سامنے آتے جارہے ہیں۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پریہ معاملہ بھی منظر عام پر آیا ہے۔ایک اعلیٰ افسر کی بیوی کے ساتھ اس طرح کی بدتمیزی کو حکومت نے کافی سنجید گی سے لیا ہے، عوام میں بھی یہ تاثر ظاہر کیا جارہاہے کہ اعلیٰ افسران کے بیوی بچے اگر محفوظ نہیں ہیں تو پھر عوام کا کیا؟۔ بتایاجاتاہے کہ یہ جوڑا 31دسمبر کو ٹینس اسوسی ایشن میں منعقدہ سال نو کی تقریبات میں حصہ لینے کے بعد باہر آرہا تھا، ان تقر یبات میں ریاست کی دیگر ممتاز شخصیتوں نے بھی حصہ لیا۔ بتایاجاتاہے کہ وہ اور ان کی بیوی جس ٹیبل پر بیٹھے ہوئے تھے وہاں سے اٹھ کر جب وہ کاؤنٹر کے پاس کھانا لینے گئے تو شیوراج اور دیگر پندرہ افراد ٹیبل کے پاس آگئے اور وہاں بدتمیزی شروع کردی، یہاں تک کہ ان لوگوں نے اس خاتون کے ساتھ سیلفی لینے کی بھی کوشش کی اور ساتھ ہی اس کے ساتھ بدکلامی کرنے کے ساتھ اسے جسمانی طور پر بھی ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ برگیڈ روڈ، ایم جی روڈ اور کمن ہلی واقعات کے بعد ڈپٹی کمشنر نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دینے کا فیصلہ کیا۔ سی سی ٹی وی مناظر کا جائزہ لینے کے بعد پولیس نے تعذیرات ہند کی دفعہ 510,509 اور149 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں گرفتار شیوراج سے پوچھ تاچھ کافی سختی سے شروع کردی ہے اور دیگر ملزمین کی گرفتاری کیلئے تلاشی مہم چلارہی ہے۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...