بنگلورو: ملا پربھا کینال پر اپوزیشن لیڈر کے الزامات جھوٹے: ایم بی پاٹل کا بیان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th June 2016, 5:06 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو۔25جون(ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے آبی وسائل ایم بی پاٹل نے ملاپربھا کینال کی تعمیر میں بدعنوانیوں کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔اس کینال کی تعمیر کے سلسلے میں دوبارہ ٹنڈر طلب کئے جانے کے متعلق اپوزیشن لیڈر جگدیش شٹر کے الزام پر مسٹر ایم بی پاٹل نے کہاکہ اس پراجکٹ کیلئے از سر نو ٹنڈر طلب کرنے کا سوال ہی نہیں اٹھتا ،کیونکہ جو ٹنڈر پہلے طلب کیا گیاتھا اسے مسترد نہیں کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر کے ایک ذمہ دار عہدہ پر ہوتے ہوئے مسٹر شٹر کو ایسے جھوٹے الزامات لگانا زیب نہیں دیتا۔ ملا پربھا کینال کی جدید کاری کے سلسلے میں ٹنڈر مسترد کرنے کے معاملے پر انہوں نے اسمبلی میں بھی واضح کیا تھا۔ دوبارہ مسٹرشٹر چاہتے ہیں تو اسمبلی میں یہ معاملہ اٹھائیں ، حکومت اس کا جواب دینے تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کینال کی جدید کاری کیلئے اب تک جو بھی پہل کی گئی ہے وہ قانون کے دائرے میں ہوئی ہے۔ کرناٹکا آبپاشی کارپوریشن کی حدود میں یہ کینال اور اس کی شاخیں تیار کرنے کا کام جاری ہے۔ اس سلسلے میں شٹر کے اعتراضات کو انہوں نے بعید از حقیقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پراجکٹ کے سلسلے میں ابھی تفصیلی رپورٹ بھی مکمل نہیں ہوپائی ہے۔ ایسے میں ری ٹنڈرنگ کا سوال کہاں سے پیدا ہوتا ہے۔ مہادائی اور کلسا بنڈوری پراجکٹ کے معاملے میں اس علاقہ کے لوگوں کو انصاف دلانے میں بی جے پی کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہاکہ مرکز میں بی جے پی حکومت ہونے کے باوجود متعلقہ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو طلب کرکے ان سے بات چیت کرنے کیلئے مرکز پر ریاست کے نمائندے دبائو ڈاالنے میں ناکام رہے ہیں۔ ایم بی پاٹل نے کہاکہ ملا پربھا کے سلسلے میں جو بھی الزامات عائد کئے ہیں ان پر مشتمل تمام دستاویزات انہوں نے مسٹر شٹر کے دفتر کو روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے پہلے شٹر وزیراعلیٰ ، وزیر دیہی ترقیات اور پیشہ ور وکیل رہ چکے ہیں۔ انہیں یہ سمجھ لینا چاہئے کہ ری ٹنڈر کی کارروائی کن حالات میں ہوتی ہے۔ اسے سمجھے بغیر انہوں نے جس طرح کے غیر ذمہ دارانہ الزامات لگائے ہیں وہ درست نہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔