بیوی کے عاشق وکیل کو قتل کرنے والے راجیش سے پوچھ گچھ ابھی جاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th January 2017, 11:35 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:15؍جنوری(ایس اونیوز) ہسرگٹہ آچاریہ کالج سے قریب 13؍جنوری کی دوپہر وکیل امیت پرگولیاں چلاکر اسے قتل کرنے والے راجیش کوکل رات عدالت کے آگے حاضر کرکے پولیس نے مزید پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا ہے۔ راجیش کی بیوی شروتی گوڈا کے ساتھ مقتول امیت کیشوامورتی کے ناجائز تعلقات تھے۔ عدالت نے راجیش اور اس کے باپ گوپال کرشنا کو 15؍دنوں کے لئے پولیس حراست میں رکھنے اجازت دی ہے۔ مقتول امیت کیشوا مورتی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد رشتہ داروں کے حوالہ کردی گئی اور آج دوپہر نلمنگل تعلقہ چکناہلی میں ان کی آخری رسومات اداکردی گئیں۔ مقتول امیت کشور نے لندن میں لاء کورس مکمل کیا تھا اور اپنے باپ کے ساتھ ہائی کورٹ میں پریکٹس کررہاتھا۔ اس نے پینیا سے قریب مکان بنایا تھا جہاں وہ اپنی بیوی اور بچی کے ساتھ رہتاتھا۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...