بنگلوروشہر کی بوسیدہ عمارتوں کی نشاندہی کرنے میئر کا حکم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2017, 11:37 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍اکتوبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور)شہر کے میئر سمپت راج نے بی بی ایم پی افسران کو ہدایت دی کہ بی بی ایم پی کے سبھی 198 وارڈوں میں بوسیدہ مکانوں کی نشاندہی کریں اور تمام اعداد وشمار کے ساتھ انہیں ایک رپورٹ پیش کی جائے۔آج ایجی پورہ میں سلینڈر دھماکہ کے سبب گرنے والی عمارت کا معائنہ کرنے کے بعد اخبار ی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مےئر نے کہاکہ شہر بھر میں جہاں بھی بوسیدہ عمارتیں موجود ہیں ان کی نشاندہی کرکے 24.7 منصوبے کے تحت ان عمارتوں کی از سر نو تعمیر کی جائے گی۔ میئر نے کہاکہ اس سے پہلے بھی بوسیدہ عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ، ایک بار پھر یہ سروے کیا جائے گا اور نئی عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ شروع ہوگا۔ ایجی پورہ میں عمارت گرنے کے متعلق میئر نے کہاکہ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ اس سلسلے میں مکمل رپورٹ پیش کریں ۔ اس موقع پر وزیر برائے ترقیات بنگلو رکے جے جارج نے ایجی پورہ کی عمارت میں سلینڈر دھماکہ میں ہلاک ہونے والوں کو فی کس پانچ لاکھ روپے معاوضہ دیاجائے گا، جبکہ زخمیوں کو علاج کیلئے 50ہزار روپیوں کی رقم دی جائے گی۔ اس عمارت کا معائنہ کرنے کے بعد وزیر داخلہ رام لنگا ریڈی نے بھی ہلاکت پر افسوس ظاہر کیااور کہاکہ یہ عمارت تقریباً 20 سال پرانی ہوگی ، لیکن اتنی کمزور نہیں تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے ذریعہ یہی بات سامنے آئی ہے کہ دھماکہ سلینڈر پھٹنے کے سبب ہوا تاہم پولیس حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ واقعہ کی مکمل جانچ کی جائے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...