بنگلورو میں جوہری کو32؍لاکھ کا چونا لگاکر فرار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th April 2017, 10:34 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،25؍اپریل(ایس او نیوز) زیورات کی دکان سے ایک کلو سونے کے زیورات خرید نے32لاکھ کے نقلی نوٹ کے ذریعہ چونا لگاکر فرار ہوجانے کا واقعہ السور گیٹ پولیس تھانہ کی حدودمیں پیش آیاہے۔ نگرتھ پیٹ کے ایس پی ای ،ڈائمنڈ کامپلکس میں جیولری شاپ چلارہے دنیش کمار ایک کلو سونے کے زیورات کھوچکے تاجر ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک شخص نے فون کے ذریعہ دنیش سے رابطہ کرکے خود کو رشتہ دار بتایا اور لڑکی کی بیاہ کے لئے ایک کلو سونے کے زیورات کی خریدی کرنے کی اطلاع دی۔ دھوکہ باز کی جھانسہ میں آکر دنیش فوری اپنی جیولری شاپ طلب کیا۔ لیکن اجنبی شخص نے دکان آنے کی بجائے کاویری بھون کے سامنے موجود شکشکرا سدن سے قریب زیورات لانے کی گزارش کی۔ دنیش اس کے جھانسہ میں آکر کل رات9-30 بجے اپنی کار کے ذریعہ زیورات لے گئے۔ کارمیں ہی دونوں نے اپنے زیورات اور رقم بیاگس تبدیل کئے اور دنیش گھر واپس لوٹ گئے۔ گھر پرروپیوں سے بھرا بیاگ کھولاتو اس میں تمام کے تمام نوٹ نقلی رکھے ہوئے تھے۔ اس سلسلے میں دنیش نے السور گیٹ پولیس تھانہ میں شکایت درج کروائی ہے۔ پولیس معاملہ درج کرکے دھوکہ باز کی تلاش کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔