کرناٹکا میں سلسلہ وار خود کشیوں سے حکومت کی ساکھ متاثر؛ تبادلہ سے مایوس ہیڈ کانسٹبل کی خود کشی ۔۔۔۔ کرناٹکا پرایک مختصر نظر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd July 2016, 5:13 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔22جولائی(عبدالحلیم منصور؍ایس او نیوز) ریاستی حکومت کو سرکاری ملازمین کی سلسلہ وار خود کشیوں کے معاملات نے پریشان کررکھا ہے تو وہیں آج وجئے پور میں ایک کانسٹبل نے تبادلہ سے پریشان ہوکر خود کشی کرلی ۔ اب تک دو ڈی وائی ایس پی افسران خود کشی کا راستہ اختیار کرچکے ہیں، جبکہ ایک خاتون سب انسپکٹر اور اڈیشنل کمشنر نے خود کشی کی ناکام کوشش کی ہے۔ جس کے بعد آج ایک کانسٹبل کی خود کشی کا واقعہ پیش آیاہے۔ متوفی کی شناخت کلبرگی کے تاج سلطان پور کے ایس آر پی ہیڈ کانسٹبل انا را کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ تین ماہ قبل اس کا تبادلہ وجئے پور کیا گیا تھا، ناسازی  صحت کی بنیاد پر انہوں نے تبادلہ منسوخ کرتے ہوئے انہیں دوبارہ کلبرگی روانہ کرنے کی درخواست بھی کی تھی، جس پر عمل نہ ہونے سے مایوس ہوکر انہوں نے کے ایس آر پی گیسٹ ہاوز میں پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ اس خصوص میں کلبرگی رورل پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ضلعی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ششی کمار نے جائے وقوع کا معائنہ کیا، اس دوران بتایا گیا ہے کہ تبادلہ سے مایوس ہوکر خود کشی کی کوشش کرنے والی ہاسن کی اڈیشنل کمشنر اور دفتری معاملے پر خود کشی کی کوشش کرنے والی وجئے نگر پولیس تھانہ کی سب انسپکٹر روپا کی حالت میں سدھار آیا ہے۔ 


تحقیقات جاری :منگلور آئی جی دفتر کے ڈی وائی ایس پی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ایم کے گنپتی خود کشی معاملے میں سوموار پیٹ پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مگر اس معاملے میں عدالت کی مداخلت کے سبب پولیس کے مختلف شعبے اس الجھن کا شکار ہیں کہ تحقیقات کی ذمہ داری کس پر عائد ہوگی۔ سی آئی ڈی نے عدالت کی مداخلت کے سبب تحقیقات روک دی ہیں اور عدالتی فیصلے کا انتظار کیا جارہاہے۔ فی الحال اس معاملے پر سابق وزیر کے جے جارج اور آئی پی ایس افسران پرنب موہنتی اور اے ایم پرساد پر ایف آئی آر درج ہے ۔اس معاملے پر جارج کو وزارت سے مستعفی ہونا پڑا تو وہیں پرنب موہنتی مرکزی حکومت کی خدمات پر روانہ ہونے کیلئے تیار ہیں۔ حکومت نے اس معاملے کو عدالتی کمیشن کے سپرد کیا تھا مگر اس کے ذریعہ بھی اب تک تحقیقات کا آغاز نہیں ہوا ہے۔اس دوران لین دین کے معاملے پر خود کشی کرنے والے چکمگلور کے ڈی وائی ایس پی کلپا ہنڈی باگ کے معاملے پر سی آئی ڈی کے ذریعہ تحقیقات میں تیزی لائی گئی ہے، مگر اب تک اس معاملے کا اہم ملزم و سنگھ پریوار کا سرگرم کارکن پروین کھانڈیا اب تک لاپتہ ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ لین دین کے معاملے پر چکمگلور میں ایچ ایم تیجس کا اغوا کرتے ہوئے اس سے پیسے وصول کرنے کے الزامات کا سامنا کررہے کلپا نے خود کشی کا راستہ اختیار کیا تھا، اس معاملے پر چکمگلور کے بسنا ہلی پولیس تھانہ میں مقدمہ درج ہے۔ 

بی بی ایم پی میں اجتماعی تبادلوں کے عمل میں تیزی
بنگلورو۔22جولائی(ایس او نیوز) بی بی ایم پی میں شفاف اور بدعنوانیوں سے پاک انتظامیہ کی فراہمی کے مقصد سے 1280 افسران اور عملے کے اجتماعی تبادلے کے عمل کا باقاعدہ آغاز اگلے ہفتے ہونے والا ہے، بتایاجاتا ہے کہ ترقیات بنگلور کا قلمدان رکھنے والے وزیر اعلیٰ سدرامیا نے بھی اجتماعی تبادلوں کیلئے ہری جھنڈی دکھادی ہے، جس کے سبب تبادلوں کے عمل میں تیزی لائی گئی ہے۔ رواں ہفتہ کے دوران ہی تبادلوں کیلئے کونسلنگ سے متعلق رہنما خطوط تیار کئے جائیں گے۔ اس کیلئے اعلیٰ افسران تیاریوں میں مصروف ہیں۔ کسی بھی ڈویژن میں تین یا اس سے زائد سال خدمات انجام دینے والے ملازمین کی کونسلنگ میں اسی ڈویژن میں خدمات انجام دینے کا موقع فراہم نہیں کیا جائے گا بلکہ یہ لوگ اپنی پسند کے مطابق دوسرے ڈویژن کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ اساتذہ کی کونسلنگ کے طرز پر ہی بی بی ایم پی عملے کے تبادلوں کیلئے کونسلنگ سے متعلق حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔ ریوینیو، اشتہارات ، تعلیم ، صحت ، بی ڈبلیو ڈی، ٹا¶ن پلاننگ اور مارکیٹ سمیت دیگر شعبوں میں تقریباً آٹھ برسوں سے ایک ہی مقام پر خدمات انجام دے رہے ملازمین کا تبادلہ یقینی بتایا جارہاہے۔ کونسلنگ کے موقع پر پرانے وارڈوں میں خدمات انجام دے رہے ملازمین اہم علاقوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ جس کے سبب تجربہ کار اور دیانتدار افسران کو مضافاتی علاقوں جیسے بمن ہلی ، راجہ راجیشوری نگر اور داسرہلی اور مہادیو پورہ کا انتخاب کرنے سینئر افسران کے ذریعہ درخواست کی جارہی ہے۔
کمسن بچوں کے ساتھ اقدام خود کشی

بلدی اداروں میں مخلوعہ اسامیوں کو پرکرنے کے احکامات:کھنڈرے
بنگلورو۔22جولائی(ایس او نیوز) وزیر برائے بلدی انتظامیہ ایشور کھنڈرے نے بتایاکہ ریاست کے بلدی اداروں میں مخلوعہ اسامیوں کو پر کرنے کیلئے خصوصی تقرراتی عمل کا عنقریب آغاز ہوگا۔ اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ محکمہ¿ بلدی انتظامیہ میں تقریباً 40فیصد اسامیاں خالی ہیں۔جن میں اکثریت بلدی ملازمین کی ہے۔ آئندہ سال مارچ تک تمام مخلوعہ اسامیوں کو پر کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔بلدی ملازمین کے کنٹراکٹ کی بنیاد پر تقرر کو منسوخ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ مختلف بلدی اداروں میں مخلوعہ اسامیوں سے متعلق تفصیلات حاصل کرنے کیلئے ایک افسر کا تقرر کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق محکمہ¿ بلدی انتظامیہ نے 4344 اسامیوں کو پر کرنے کیلئے محکمہ¿ مالیات نے منظوری دے دی ہے۔ جس کے تحت بی اور سی زمرے کے 1500 اور ڈی زمرے کے 3700ملازمین شامل ہیں۔ بی اور ڈی زمرے کے دیڑھ ہزار اسامیوں کو پر کرنے کی ذمہ داری کے پی ایس سی کو سونپی گئی ہے۔تقررات کے عمل کو جلد مکمل کرنے کیلئے کے پی ایس سی کو مکتوب بھی روانہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ وزیر اعلیٰ نگروتھانہ منصوبے کے پہلے مرحلے کو دسمبر کے اواخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ جس کے تحت ریاست کے مختلف بلدی اداروں کے ذریعہ 1454 کروڑ روپیوں کے تخمینہ سے 8301 منصوبوں کو جاری کیا گیا ہے، جن میں سے 7852 منصوبے مکمل کرلئے گئے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں 1810 کروڑ روپیوں کے تخمینہ سے 2050 منصوبوں کو جاری کیا گیا ہے۔ جن میں سے 1315 مکمل کرلئے گئے ہیں۔ تیسرے مرحلے میں 2093 کروڑ روپیوں کے تخمینہ سے 264 منصوبوں کو جاری کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کیلئے 2855کروڑ روپیوں کی تجویز پیش کی گئی ہے۔کابینہ سے منظوری ملتے ہی ان منصوبوں کو جاری کردیا جائے گا۔مسٹر کھنڈرے نے بتایاکہ ریاست کے بلدی اداروں کے ذریعہ جاری منصوبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے، جس کی بنیاد پر ڈویژنل اور ضلعی سطح پر جائزہ اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں۔ ان کے مطابق بلدی اداروں کے ذریعہ جاری منصوبوں کی معیار کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی ویجنلنس بھی تشکیل دی گئی ہے۔ 

گرام پنچایتوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب
بنگلورو۔22جولائی(ایس او نیوز) ریاست کے چھ ہزار سے زائد گرام پنچایتوں میں سی سی ٹی وی نصب کرنے کا حکومت نے فیصلہ لیا ہے، محکمہ دیہی ترقیات وپنچایت راج میں ریاست میں موجود 6068 گرام پنچایتوں میں اکتوبر سے سی سی ٹی وی نصب کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ جس پر 110 کروڑ روپے خرچ آئے گا۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش 2 اکتوبر کو تمام گرام پنچایتوں میں سی سی ٹی وی نصب کئے جائیں گے، اس خصوص میں محکمہ¿ مالیات کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے بھی منظوری دے دی ہے۔ سی سی ٹی وی کے تنصیب سے متعلق تعلقہ پنچایت وہ ضلع پنچایت افسران کو تربیت بھی دی گئی ہے۔ ان کی نگرانی کی ذمہ داری پی ڈی او افسران کو دی جائے گی۔ بتایاجاتاہے کہ اقتدار کے لامرکزیت کے مقصد کی تکمیل کے علاوہ پنچایتوں میں جاری بے قاعدگیوں پر قابو پانے کے مقصد سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ چند ماہ قبل منڈیا ضلع میں گرام پنچایت رکن کے ذریعہ دفتر میں خاتون ملازمہ کی آبرو ریزی کے معاملہ میں سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کی بنیاد پر ہی ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی تھی، اور اس کی رکنیت کالعدم قرار دے دی گئی۔ اسی طرح گرام پنچایتوں میں جاری سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے علاوہ شفاف انتظامیہ کی فراہمی کیلئے یہ اقدامات کیا گیا ہے۔ پنچایتوں میں نصب ہونے والے سی سی ٹی وی کیمروں کو جی پی ایس سے جوڑا جائے گا۔ اور بنگلور کے صدر دفتر میں تمام پنچایتوں کی ریکارڈنگ کا نظارہ ہوپائے گا۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی خریدی کیلئے محکمہ نے گرام پنچایتوں کو ہدایت دے دی ہے۔ پنچایتوں کے ذریعہ ہی ان کی خریدی عمل میں آئے گی۔ جبکہ ان کی نگرانی اور دیگر اخراجات محکمہ برداشت کرے گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔