ڈاکٹر جی پرمیشور بنگلور کو ’’جنگی پیمانہ‘‘ پر بچانا چاہتے ہیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th June 2018, 11:10 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍جون(ایس او نیوز) شہری مسائل جو ہمارے شہر گلستاں بنگلور کو سالوں سے پریشان کئے ہوئے ہیں وہ اب بہت جلد ماضی کا باب بننے والے ہیں ، اس لئے کہ ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ وہ اس تیز رفتاری کے ساتھ بڑھتے ہوئے شہر کو پلاسٹک سے پاک کر دے گی اور شہر کے تالابوں کو آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لئے جنگی پیمانہ پر اقدامات کئے جائیں گے۔ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر برائے بنگلور شہری ترقیات ڈاکٹر جی پرمیشور نے حال ہی میں کہا ہے کہ ریاستی حکومت بنگلور شہر کو پلاسٹک سے پاک کرنے کے سلسلہ میں مؤثر اور سخت اقدامات کرنے والی ہے۔پرمیشور جو بنگلور شہر کی ترقیات سے متعلق اضافی قلمدان بھی اپنے پاس رکھتے ہیں ، نے کہا ہے کہ شہر کے تمام تالابوں اور آبی ذخائر کو آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لئے جنگی پیمانہ پر کام کو اختیار کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ’’ارکان اسمبلی نے یہ تجویز پیش کی ہے کہ بنگلور شہر میں مکمل طور پر پلاسٹک پر پابندی عائد کر دی جائے اور اس سلسلہ میں کوششیں جاری ہیں، تمام مؤثر اور سخت اقدامات کئے جائیں گے تاکہ شہر کو پلاسٹک سے پاک کر دیا جائے‘‘۔پچھلے دنوں شہر کے تمام ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمان کے ساتھ نائب وزیر اعلیٰ نے ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا تھا ، ڈاکٹر جی پرمیشور کی صدارت میں منعقدہ اس اجلاس میں شہر کے مئیر، ڈپٹی مئیر اور بلدیہ کے افسران نے بھی شرکت کی تھی اور اس اجلاس میں بنگلور شہر سے متعلق مختلف مسائل اور امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تجاویز حاصل کی گئیں۔نائب وزیر اعلیٰ نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ بنگلور شہر کے اکثر تالاب مسلسل آلودگی کا شکار ہو رہے ہیں ، ان میں سے بعض تالاب بالکل ناکارہ ہو گئے ہیں اور انہیں دوبارہ بحال کرنا مشکل ہے جبکہ دوسرے تالاب آلودگی کے ابتدائی مراحل میں ہیں، انہوں نے کہا کہ ’’ایک بار پھر جنگی پیمانہ پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ ان تالاب کو محفوظ کیا جا سکے اور آلودگی کا شکار تالابوں کو صاف کیا جا سکے‘‘۔اس اجلاس میں شہری انتظامیہ سے متعلق جو بہت سارے امور پر غور کیا گیا ان میں کچرے کی مؤثر نکاسی بھی شامل ہے اس کے علاوہ کچرے کے ذریعہ توانائی کی پیداوار سے متعلق ایک منصوبہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔نائب وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ’’شہر میں دو مختلف مقامات پر کچرے سے توانائی کی پیداوار کے کارخانے قائم کرنے سے متعلق ایک تجویز ہے ، میں جلد ہی ریاستی حکومت کی طرف سے اس تجویز کو منظوری دے دونگا، آئندہ دنوں میں یہ شہر میں پہلے سے موجود تمام 6 کچرے کی صفائی کے کارخانوں کی جگہ لے لیں گے اور اس طرح شہر میں کچرے کے مسئلہ کو حل کرنے میں ان سے مدد حاصل ہوگی‘‘۔انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس میں بارشوں کے دنوں میں شہر کے مختلف مقامات پر سیلاب کی صورت حال پر بھی غور و فکر اور تبادلہ خیال کیا گیا اور ان اقدامات پر بھی غور کیا گیا جن کے ذریعہ اس مسئلہ کا مستقل حل حاصل کیا جا سکتا ہے۔شہر کے راستوں پر موجود گڑھے اور خستہ حال راستوں کو بھی مستقل طور پر درست کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلہ میں شہر کے تمام8 زون کے چیف انجینئروں سے کہا گیا ہے کہ انہیں اس کے لئے ذمہ دار قرار دیا جائے گا۔اس کے علاوہ شہر میں ٹریفک کے نظام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور مرکزی کاروباری ضلع میں پارکنگ سے متعلق ضوابط کے سلسلہ میں بی بی ایم پی اور ٹریفک پولیس کے درمیان رابطہ عمل کے بارے میں بھی تجاویز حاصل کی گئیں۔نائب وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ شہر بنگلور کے پانی کے مسائل کو حل کر نے کے سلسلہ میں بھی اس اجلاس میں گہرائی کے ساتھ غور و فکر کیا گیا ، خاص طور پر کاویری کے پانی کی سربراہی اور دوسرے متبادل ذرائع پر تبادلہ خیال ہوا۔انہوں نے کہا کہ ’’جس مقدار میں ہمیں کاویری کے پانی کے استعمال کی اجازت حاصل ہے اس مقدار کو ہم نے تقریباً پورا کر لیا ہے‘‘۔نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس وقت کاویری پانی کی سربراہی کے سلسلہ میں پانچویں مرحلہ پر کام کیا جانا ہے اور اس بات پر بھی غور کیا جا رہا ہے کہ ہاسن ضلع کے یتینا ہولے سے پانی کو شہر کی جانب موڑا جائے اور شیموگہ کا تپیگونڈنا ہلی آبی ذخیرہ جو بنگلور شہر کو پانی کی سربراہی کیا کرتا تھا اس کو دوبارہ بحال کیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...