مرکزی وزیر اننت کمار کے انتقال پر ریاستی حکومت نے کیا 3دن سوگ کا اعلان۔ سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں کو ایک دن کی تعطیل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th November 2018, 12:50 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو12؍نومبر(ایس او نیوز) بنگلورو سے کسی بھی انتخاب میں شکست نہ کھانے اور 6مرتبہ رکن پارلیمان منتخب ہونے والے بی جے پی کے ایک معروف لیڈر اور مرکزی وزیربرائے پارلیمانی امور اننت کمار(59سال) کے انتقال پرریاستی حکومت نے 3دن کے لئے سرکاری سوگ اورایک دن کے لئے تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ اننت کمار پچھلے کچھ عرصے سے کینسر کے موذی مرض کا شکار ہوگئے تھے۔انہیں علاج کے لئے پہلے برطانیہ (یوکے) اورپھر امریکہ بھی لے جایا گیا تھا۔امریکہ سے21اکتوبر کو واپس لانے کے بعد بنگلورو کے شنکرا ہاسپٹل میں داخل کیا گیا تھا۔جہاں 12نومبر کی صبح 3بجے کے قریب انہوں نے آخری سانس لی۔

اننت کمار نے 1996میں رکن پارلیمان کے طور پر بنگلوروساؤتھ سے نمائندگی شروع کی۔اور آخری دم تک وہ اسی حلقے سے منتخب ہوتے رہے۔ وہ اپنے حلقے کے ایک مقبول عام سیاسی لیڈر تھے ۔ آر ایس ایس اور اس کے تنظیمی ڈھانچے سے پوری یکسوئی کے ساتھ جڑے ہوئے تھے۔اقوام متحدہ میں کنڑا زبان میں تقریر کرنے والے پہلے لیڈر کی حیثیت سے بھی انہیں جانا جاتا ہے۔

اننت کمار بی جے پی کے سیاسی اکھاڑے میں موجود بہت ہی طاقتور ٹیم کا حصہ تھے۔انہوں نے اپنی پارٹی کے اٹل بہاری واجپائی، لال کرشن ایڈوانی اور نریندرمودی جیسے بڑے لیڈروں کے ساتھ قربت نبھائی ہے۔1998میں اٹل بہاری واجپائی کے دور حکومت میں اننت کمار کو سب سے کم عمر وزیر ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا ہے۔کسانوں کے لئے نیم ملا ہوا یوریا فراہم کرنے اور سستی دوائیں فروخت کرنے والی دکانوں ’جنا اوشدی کیندرا‘ (جنریک میڈیسن) کو عام کرنے میں بھی اننت کمار کا کردار بہت اہم رہا ہے۔

اننت کمار آرٹس اور لاء میں گریجویٹ تھے اور طالب علمی کے زمانے میں سنگھ پریوار کی طلبہ تنظیم اے بی وی پی سے جڑے رہنے اور پہچان بنانے کی وجہ سے سیاسی میدان میں اترنااور کامیابی حاصل کرنا ان کے لئے آسان ہوگیاتھا۔معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم اندرا گاندھی نے جب ملک میں ایمرجنسی نافذ کی تھی تو اس وقت اسٹوڈنٹ لیڈر کی حیثیت سے احتجاجی مظاہرے کرنے پر اننت کمار کو جیل بھی جانا پڑا تھا۔

ریاست کرناٹکا میں بی جے پی کی ترقی اور استحکام کے لئے جہاں ایڈی یورپااوردیگر لیڈروں کا نام لیا جاتا ہے اس میں اننت کمار کو بھلایا نہیں جاسکتا۔ لیکن سمجھا جاتا ہے کہ جب ایڈی یورپا کرناٹکا کے وزیر اعلیٰ تھے تو بعض مسائل میں اننت کمار نے ان کے ساتھ سخت مخالفانہ رویہ اپنایا تھا۔عام طور پر اننت کمار کو دہلی میں ریاست کرناٹکا کا ایک موثر کردار ماناجاتا رہاہے جس کے وسیلے سے ریاستی مسائل کو مرکزی سرکار کے سامنے پیش کرنا آسان ہوتا تھا۔

اننت کمار کے پس ماندگان میں ان کی اہلیہ ڈاکٹر تیجسوینی اور دو بیٹیا ں آیشوریا اور وجیتا ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...