رہائشی علاقوں کی سڑکوں پر تجارتی سرگرمیاں دکانیں اور کمرشیل مراکز قائم کرنے کا منصوبہ زیرغور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th July 2017, 11:18 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍جولائی(ایس او نیوز)محکمہ ٹاؤن و منصوبہ بندی کی جانب سے نیوزونل ریگولیشن کو پیشکش کی گئی ہے کہ 30فٹ چوڑی سڑکوں کی دونوں جانب دکانیں اور تجارتی مراکز قائم کئے جاسکتے ہیں۔چونکہ اس سلسلہ میں اب تک پابندی عائد ہے کہ رہائشی علاقوں کی سڑکوں پر تجارتی لین دین نہیں کرسکتے۔ مگر نئے منصوبہ کے تحت لوگ اب رہائشی علاقوں میں بھی سڑکوں کے کنارے تجارتی مراکز قائم کرسکتے ہیں۔ ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق رہائشی علاقوں کی سڑکیں جس کی چوڑائی 30فٹ یا اس سے زیادہ ہے وہاں دکانیں چلائی جاسکتی ہیں۔ نیوزونل ریگولیشن کے مطابق اس منصوبہ کو عنقریب منظوری ملے گی۔ جس سے شہر بنگلور سمیت ریاست کے دوسرے شہروں میں بھی اس پر عمل آوری ہوگی۔ حالانکہ مذکورہ بل ڈرافٹ سے بنگلور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (بی ڈی اے) اور اربن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پیش کردہ ہائی کورٹ کی جانب سے جاری قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔ جس میں یہ احکامات دیئے گئے تھے کہ رہائشی علاقوں کی سڑکوں پرتجارتی لین دین ممنوع ہے۔ ٹاؤن اینڈ کنٹری پلاننگ کے ڈائرکٹر ایل ششی کمار نے اس سلسلہ میں بتایا کہ ضروری خدمات جس میں چائے کی دکان، ملک بوتھ، سبزی اور پھلوں کی دکانیں، بیکری، دوائیاں اورخوردنی اشیاء فراہم کرنے والے مراکز شامل ہیں کو رہائشی علاقوں کی سڑکوں پر خدمات فراہم کی اجازت ملے گی۔ 2ایچ پی صلاحیتوں والے پاور لومس چلانے کی بھی اجازت دی جائے گی۔ واضح ہو کہ مذکورہ بل ڈرافٹ یکم جولائی 2017کو شائع ہوچکا ہے۔ جس میں تمام تر تفصیلات موجود ہیں۔ محکمہ نے اس سلسلہ میں عوام سے اپیل بھی کی ہے کہ اگر مذکورہ بل ڈرافٹ میں کوئی کمی بیشی ہے تو وہ اپنے تجاویز ہمیں بھیج سکتے ہیں۔ اس کیلئے ایک ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔ مسٹر ششی کمار نے مزید بتایا کہ عوامی تجاویز اورمشوروں کو اہمیت دی جائے گی اس لئے جن کو اس سلسلہ میں کوئی اعتراض ہو تو براہ راست محکمہ ٹاؤن اینڈ کنٹری پلاننگ ایم ایس بلڈنگ گیٹ نمبر4 پہنچ کر اپنا اعتراض نامہ پیش کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔