دھرم کے نام پر عصبیت عالم انسانیت کے ساتھ دھوکہ سنٹرل یونیورسٹی میں کلاک ٹاور بلڈنگ کی افتتاحی تقریب سے وزیراعلیٰ سدارامیا کا خطاب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th March 2018, 11:50 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،7؍مارچ(ایس او نیوز) ذات اور دھرم کے نام پر تفریق روا رکھنے والا رویہ انسانیت کو شرمسار کرنے والا سلوک ہے۔ اس قسم کا بھید بھاؤ عالم انسانیت کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ ہے۔ اس لئے ریاستی عوام کو چاہئے کہ وہ عالم انسانیت کے افکار واقدار حیات اپنے اندر جذب کرلیں۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کیا۔ بروز چہارشنبہ سنٹرل کالج کرکٹ میدان میں بنگلور سنٹرل یونیورسٹی کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ تعلیم یافتہ ہونا اہم نہیں ہے۔ بلکہ ذات ودھرم کی بنیاد پر عصبیت کا مظاہرہ نہ کرنا اہم ہے۔ اپنے اندر انسانی صفات کو ہمیشہ زندہ رکھنا سب سے بڑی اور صحیح تعلیم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے تمام عوام کو عالمی سطح کی تعلیم ملنی چاہئے۔ اس مقصد کی خاطر ایشیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی بنگلور یونیورسٹی کو تین حصوں میں تقسیم کیاگیا ہے۔ نئے طورپر قائم ہونے والی بنگلور جنوب اور بنگلور سنٹرل یونیورسٹیز کے لئے درکار تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کے طلبہ میں عمدہ تعلیم کے ساتھ ہی عمدہ اخلاق واقدار حیات کا پروان چڑھانا نہایت ضروری ہے۔ اخلاق واطوار سے ہی انسان ہے اور یونیورسٹی کا کام انسان بنانا ہے۔ وزیر برائے اعلیٰ تعلیم بسواراج رایا ریڈی نے کہاکہ وزیراعلیٰ امسال کے بجٹ میں تعلیمی شعبہ کے لئے 28؍کروڑ روپئے مختص کرتے ہوئے علم پرور ہونے کا ثبوت دیاہے۔ تعلیم کے لئے مختص رقوم کو متاثر کن طورپر استعمال کرتے ہوئے ریاست کے ہر شہری کو عمدہ تعلیم دینے کا موقع فراہم کرنا محکمہ تعلیمات عامہ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں گریجویٹ تعلیم حاصل کرنے والوں کی تعداد 24؍فیصد ہوگئی ہے۔ جبکہ ریاست میں گریجویٹ کرنے والوں کی تعداد 28؍فیصد ہے۔ ملک بھر میں تعلیمی میدان میں کرناٹک سرفہرست ریاست ہے۔ انہوں نے کہاکہ اتنا کافی نہیں ہے۔ بلکہ تعلیم کا اچھا ماحول بنانے کے لئے مزید علم پرور اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈگری کرنے والی طالبات کے لئے مفت داخلہ کا موقع فراہم کیا گیاہے۔ ریاست کے تمام پی یو سی سال اول کے طلبہ میں مفت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا آغاز ہوچکاہے۔ رائچور میں ایک نئی یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔ اس موقع پر سنٹرل کالج میں تعلیم حاصل کردہ وظیفہ یاب جسٹس ایم این وینکٹ چلپا، سینئر سائنٹسٹ ڈاکٹر روڈھم نرسمہا، سینئر ادیب پروفیسر کے نثار احمد ودیگر کو تہنیت پیش کی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...