بنگلورو میں دو لٹیروں کو گولی مارکر گرفتار کرلیاگیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th September 2017, 10:43 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔10؍ستمبر(سینئر رپورٹر) راہ گیر سے موبائل فون اور نقد لوٹ کر فرار ہورہے دو بین ریاستی لٹیروں کو بیلندور اور ورتور پولیس انسپکٹرس کی زیر قیادت پولیس ٹیم گولی چلاکر دونوں ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی۔کرناٹک اور تملناڈو کو مختلف جرائم کے معاملات میں درکار مزمل اور امر اب شہر کی پولیس کے ہاتھوں پکڑے جاچکے ہیں۔ دونوں ملزمین کے خلاف ریاست کے مختلف پولیس تھانوں میں 11؍ سے زائد ڈکیتی اور لوٹ مار کے معاملات درج ہیں۔ کل رات 11-30 بجے آنند نامی شحص بیلندور پولیس تھانہ کی حدودمیں آنے والے شرجاپور روڈ پر پیدل جارہاتھا، اس دوران دو موٹر سائیکلوں میں سوار4لٹیروں نے آنند کوزبردستی روک کر چاقو کی نوک پر ڈرا دھمکاکر موبائل فون اور وینیٹی پرس چھین کر فرار ہوچکے تھے۔فوری آنند نے مقامی پولیس تھانہ میں لوٹ کی شکایت درج کرائی، اس معاملہ کو سنجیدگی سے لے کر ڈپٹی کمشنر آف پولیس(ڈی سی پی)عبدالواحد نے پولیس انسپکٹرس وی وکٹر سیمنس اور سولاکرکی زیر قیادت پولیس کی4خصوصی ٹیمیں تشکیل دی۔ مذکورہ ٹیموں نے وقت ضائع کئے بغیر اس علاقے کے چاروں جانب ناگہ بندی کرکے موٹر سائیکل سواروں کی تلاش شروع کردی۔ ورتور پولیس تھانہ کے انسپکٹر سدھاکر کی ٹیم نے ملزمین کی تلاشی شروع کی تھی، آج صبح10بجے پریمیں پبلک اسکول سے قریب موجود نیلگری کے جنگلاتی علاقے میں لٹیروں کی موٹر سائیکل دستیاب ہوئی۔ جس کے بعد پولیس ٹیم ان جنگلاتی علاقے کے اندر لٹیروں کی تلاشی کے لئے آگے بڑھی تو تھوڑی ہی دوری پر دونوں لٹیروں کے پناہ لئے جانے کا پتہ چلا۔فوری انہیں خود سپردگی کرنے کی گزارش کی گئی۔لیکن دونوں ملزمین خود کو پولیس کے حوالے ہونے سے انکار کرنے لگے۔ اس دوران پولیس اہلکار انتھونی اور ہر دونوں ملزمین نے مہلک ہتھیار سے حملہ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر فوری چوکنا ہوتے ہوئے انسپکٹر وکٹر سیمنس نے دونوں ملزمین کے پیروں پر گولی چلادی جس سے نیچے گرپڑے جنہیں گرفتار کرکے فوری سرجاپور کے نوین اسپتال میں بھرتی کرایاگیا۔ وائٹ فیلڈ سب ڈویژن پولیس کی اس کارروائی پر شہر کے پولیس کمشنر ٹی سنیل کمار، اڈیشنل پولیس کمشنر سونت کمار سنگھ نے کافی حوصلہ افزائی کی اور مبارکبادی دی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...