بی بی ایم پی انتظامیہ شفاف اور گھپلوں سے پاک: میئر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st August 2016, 11:41 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔30/اگست(ایس او نیوز) پچھلے ایک سال کے دوران برہت بنگلور مہانگر پالیکے کا انتظامیہ انتہائی شفاف اور گھپلوں سے پاک رہا ہے۔یہ دعویٰ آج شہر کے میئر منجوناتھ ریڈی نے کیاجو19ستمبر کو اپنی ایک سالہ میعاد مکمل کرنے جارہے ہیں۔آج گووند راج نگر اسمبلی حلقہ میں آنے والے ڈاکٹر راجکمار وارڈ میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمہ کی نقاب کشائی کے سلسلے میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابقہ انتظامیہ میں بھاری گھپلہ کیاگیا اور بڑے پیمانے پر مالی بے قاعدگیاں سامنے آئیں، لیکن کانگریس نے جنتادل (ایس) کی تائید سے جب سے بی بی ایم پی کا انتظامیہ سنبھالا ہے بحیثیت میئر انہوں نے اور ڈپٹی میئر ہیما لتا گوپالیا نے تمام کو اعتماد میں لے کر گھپلوں سے پاک انتظامیہ فراہم کیا ہے۔ سابقہ انتظامیہ میں جو افسران گھپلوں میں ملوث تھے،ان کی نشاندہی کرکے ان کو معطل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہر کی گیارہ اہم عمارتوں کو پچھلے انتظامیہ نے رہن رکھ دیاتھا، موجودہ انتظامیہ نے ان میں چار عمارتوں پر بی بی ایم پی کی ملکیت بحال کردی ہے۔چند ہی دنوں میں مزید تین عمارتوں کو بی بی ایم پی کی ملکیت میں بحال کیا جائے گا۔ شہر میں بڑے نالوں پر غیر قانونی قبضوں کو ہٹانے کیلئے جاری مہم کے سلسلے میں ان الزامات کو میئر نے مسترد کردیا کہ اس مہم کا نشانہ صرف غریبوں کو بنایا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت نے شہر بنگلور کی ہمہ جہت ترقی یقینی بنانے کیلئے سات ہزار کروڑ روپیوں کی رقم مہیا کرائی ہے۔بڑے نالوں کی تعمیر کیلئے 800کروڑ روپے دئے گئے ہیں۔ ریاستی حکومت کے اس فنڈز سے کئی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ زیر التوا منصوبوں کو انہوں نے جلد ا جلد تکمیل تک پہنچانے کا وعدہ کیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی پریہ کرشنا اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...