بنگلورو سے سفر حج پر جانے والے تمام حجاج کرام کی بعافیت واپسی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th September 2018, 12:01 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍ستمبر(ایس او نیوز) امسال سفر حج بیت اﷲ کے لئے بنگلور سے روانہ ہونے والے 5700حجاج کرام کی بعافیت واپسی کا سلسلہ آج صبح 19 ویں پرواز کی لینڈنگ کے ساتھ تمام ہوگیا۔ یکم اگست 2018 سے شہر کے حجاج کرام کی روانگی کا سلسلہ حج بھون سے شروع ہوا تھا، پندرہ دنوں تک روانگی کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد ارض مقدس پر ان تمام عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی۔ اور مکہ مکرمہ میں قیام کے بعد یہ مدینہ منورہ پہنچے جہاں روضۂ رسولؐ پر حاضری اور مسجد نبویؐ میں چالیس نمازوں کی ادائیگی کی تکمیل کے بعد یہ قافلے وطن کی طرف رخ کرنے لگے۔ حجاج کرام کی واپسی کے مرحلے میں ریاستی حج کمیٹی کے چیرمین و رکن اسمبلی جناب روشن بیگ نے اپنے فرزند آر رومان بیگ کے ہمراہ بذات خود موجود رہ کر نہ صرف حجاج کرام کا استقبال کیا ، بلکہ ان کے لگیج کلیئر کرنے اور ان کے کسٹمز میں آسانی یقینی بنانے کے لئے نگرانی کی، اور مسلسل پندرہ دنوں تک دن رات کی پرواہ کئے بغیر ایرپورٹ کے حج ٹرمینل پر حاضری دیتے رہے۔ حجا ج کرام کی واپسی کے فوراً بعد ٹرمینل کے وسیع ہال میں خصوصی دعا میں ملک اور ریاست کی خوش حالی ،امن وامان کے لئے بارگاہ الہٰی میں خصوصی التجا ہوتی رہی۔ حجاج کرام کی واپسی کے بعد ان کے لگیج کو جمع کرنے اور کسٹمز تک پہنچانے کے ساتھ کسٹمز کلیرنس کے بعد ٹرالیوں میں لگیج کو جمع کرکے رشتہ داروں تک پہنچانے کے لئے سینکڑوں رضاکاروں کی ٹیم بے لوث خدمت میں لگی رہی۔مسلسل بارش کے باوجود بھی یہ تمام ٹیمیں بروقت ایرپورٹ کے حج ٹرمینل پر خدمت کے لئے حاضر رہیں۔ حجاج کرام کی روانگی اور واپسی کو آسان بنانے کے لئے پچھلے 21 سال سے جناب روشن بیگ نے خدمت کا جو ماڈل اپنایا ہے اسے نہ صرف کرناٹک یا ملک بلکہ دنیا کے مختلف ممالک میں سراہا گیا ہے۔ اسی ماڈل کی بنیاد پر ملک کے دیگر حصوں میں بھی حجاج کی خدمت کا سلسلہ شروع ہوا۔ بنگلو رمیں یہی کامیاب ماڈل آج بھی حاجیوں کی خدمت میں استعمال ہورہاہے۔ روانگی اور آمد کا یہ سلسلہ تمام ہوتے ہی 2018 کے حج آپریشنس مکمل ہوگئے، اب سب کو انتظار حج کمیٹی کی طرف سے 2019 کے حج درخواست فارموں کے اجراء کا ہے۔ جس کے ساتھ ہی اگلے سال کے حج آپریشنوں کاآغاز ہوجائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔