بنگلوروشہر میں چار اغواکار گرفتار۔نقد رقم برآمد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th February 2017, 11:18 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،15؍فروری(ایس او نیوز) سنٹرل کرائم برانچ(سی سی بی )پولیس نے بنگلورو میں چار اغواکاروں کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے 60ہزار روپئے کی نقد رقم ضبط کرلی ۔کمشنر پولیس پروین سود نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتارشدہ پراوین گوڑا،پنیت دیپک اور جان نے تلنگانہ کے رہنے والے شیورام نامی شخص سے ترکی کے کرنسی لیرا کو ہندوستانی روپئے میں تبدیل کرنے کی معاملت کی اور جب وہ اس کیلئے پہنچا تو 2فروری کو ایک ہوٹل سے اس کا اغوا کرلیا ۔ اس اغوا کے بعد چاروں نے شیورام کے بیٹے سے رابطہ کیااور اس کی رہائی کیلئے 8لاکھ روپئے دینے کا مطالبہ کیا تاہم ان کے اکاونٹ میں 60,000روپئے جمع کروانے کے بعد انہوں نے 9فروری کو شیورام کو رہا کردیا۔شکایت کے درج ہونے کے بعد پولیس نے 14فروری کو اغواکاروں کو گرفتار کرلیااور ان کے خلاف معاملات درج کرلئے ۔ان چاروں نے اس جرم کا اعتراف کرلیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...