برسٹل کیس، بین اسٹوکس کیخلاف چارج شیٹ تیار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th January 2018, 1:21 PM | اسپورٹس |

لندن،16؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی باعزت کرکٹ مقابلوں کی امیدوں کو جھٹکا لگ گیا ، کلب جھگڑے کی پاداش میں ان پر عوامی مقام پر مارنے اور دنگے کے الزام میں ان کے خلاف باقاعدہ چارج شیٹ تیار کرکے مقدمہ چلانے کا اعلان ہوگیا ہے، جس پر بین اسٹوکس 2 سال کے لئے جیل جاسکتے ہیں۔انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس گزشتہ سال 25 ستمبر کو برسٹل میں رات کے وقت شراب کے نشے میں ایک شخص سے جھگڑا کر بیٹھے تھے اور لڑائی کے دوران انہوں نے باکسرز کی طرح مکے برسائے ،کرکٹر اس رات گرفتار بھی ہوئے تھے، جن کو بعدازاں ضمانت پر رہائی ملی تھی۔لیکن چند گھنٹوں بعد ان کی سامنے آنے والی ویڈیو نے تہلکہ مچادیا ، جس پر ای اسی بی نے نہ صرف ان کو معطل کیا بلکہ ایشز اسکواڈ سے بھی ڈراپ کردیا ۔بعد ازاں وہ نیوزی لینڈ میں کلب کرکٹ کھیل کر اپنی فارم بحال کرتے دکھائی دیئے اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ان کو آنے والی محدود اوورز کی سیریز کے لئے ٹیم میں شامل بھی کر دیا تھا لیکن وہ خود ٹیم سے دستبردار ہوگئے تھے۔اب صورتحال یہ ہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ میں کراؤن پراسیکیوشن سروس نے بین اسٹوکس سمیت 3 افراد کو چارج کرتے ہوئے ان کے خلاف ٹرائل شروع کرنے کا اعلان کردیا ہیجبکہ برسٹل مجسٹریٹ کورٹ میں ان کے خلاف کیس شروع ہونے کی تاریخ کا اعلان جلد ہی کردیا جائے گا۔دریں اثنا بین اسٹوکس نے رد عمل میں کہا ہے کہ وہ تمام سپورٹر کا شکر گزار ہیں اور پہلے دن ہی تمام تفصیلات پولیس کو دے چکا ہوں اور آگے بھی بھرپور تعاون کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ اپنا نام ٹرائل کے دوران عزت سے کلیئر کروالوں گااور ابھی میرا کرکٹ پر فوکس ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...