بی ای ایم ایل نے بوگیوں کی پہلی کھیپ بی ایم آر سی ایل کے حوالہ کردی مسافروں کے لئے جانے کی گنجائش دگناہوجائے گی۔ مضافاتی ریل کیلئے بوگیاں بی ای ایم ایل سے خریدنے کا تیقن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th February 2018, 2:12 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،14؍فروری(ایس اونیوز)وزارت دفاع کے ماتحت چلنے والی ایک سرکاری کمپنی بی ای ایم ایل لمیٹڈ جو میٹرو کارس( بوگیاں) تیار کرنے والی ملک کی ایک بڑی کمپنی ہے ۔ اس کمپنی نے آج بنگلور و میٹرو ریل کا رپوریشن لمیٹڈ ( بی ایم آر سی ایل)کو پہلا کار یونٹ حوالہ کیا ۔ یہ کار یونٹ موجودہ 3کار ریل سٹ سے جوڑ کر 6کارٹرین سیٹس بنایا جائے گا ۔ جس کے نتیجہ میں میٹرو ریل میں موجودمسافروں کی تعداد دوگنی ہو جائے گی ۔ بی ای ایم ایل بنگلور کامپلکس میںآج منعقدہ ایک تقریب میں بی ای ایم ایل کے سی ایم ڈی مسٹر ڈی کے ہوٹا نے میٹرو کاریونٹ بی ایم آر سی ایل کے ایم ڈی مسٹر مہیندر جین آئی اے ایس کے حوالہ کیا ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر اننت کمار ،ریاستی وزیر کے جے جارج بھی موجود تھے ۔ اس تقریب میں رکن پارلیمان پی سی موہن رکن اسمبلی ایس ۔رگھواور رکن کونسل ایم نارائن سوامی نے بھی شرکت کی۔ بی ای ایم ایل کو دےئے گئے ٹھیکہ کے مطابق میٹرو بوگیوں کی ڈیلیوری جون 2018کو دینی تھی۔حالانکہ عوام کی مانگ کے پیش نظر بی ای ایم ایل نے بی ایم آر سی ایل کے ساتھ دن رات کام کرکے مقررہ وقت سے پہلے کوچوں کی پہلی کھیپ آج دی ہے ۔ اب موجودہ میٹرو کی تین بوگیوں میں مسافروں کو لے جانے کی گنجائش ایک ہزار ہے۔ مزید تین بوگیوں کو جوڑنے سے ان 6بوگیوں میں مسافروں کی گنجائش دو ہزار ہوجائے گی ۔ فی الحال ان تین بوگیوں کو ایک میٹرو کیساتھ جوڑا جائے گا ۔ مارچ کے آخر تک تمام میٹرو ریل گاڑیوں سے مزید تین بوگیوں کو جوڑ دیا جائے گا تب میٹرو ریل گاڑیوں میں سفرکرنے کی گنجائش دوہری ہوجائے گی۔

مضافاتی ریل سرویس:۔اس موقع پر مرکزی وزیر برائے کھاد وکیمیکلس اننت کمار نے بتایا کہ مرکز نے بنگلور و مضافات ریل سرویس کے لئے بجٹ میں 17ہزار کروڑ مختص کئے ہیں ۔ اس کے لئے درکار ریل کو چس بی ای ایم ایل سے خرید نے وزیر اعظم نریندر مودی ،وزیر دفاع اور وزیر ریلویز کو منایا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ بی ای ایم ایل اب عالمی درجہ کے ریل بوگیاں تیار کررہی ہے ۔ ملک بھر کے میٹرو ریل گاڑیوں اور مضافاتی ریل گاڑیوں کے لئے بی ای ایم ایل سے ہی بوگیاں خریدی جارہی ہیں۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ بنگلور کا بی ای ایم ایل میک ان انڈیا کا ایک جیتا جاگتا نمونہ ہے۔آئندہ یہ کارخانہ میک ان کرنا ٹکا اور میک ان بنگلو رہونے والا ہے ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر برائے بنگلور ترقیات کے جے جارج نے کہا کہ میٹرو کے پہلے مرحلہ میں 42کلو میٹر کاکام مکمل ہوجاچکا ہے۔ پہلے مرحلہ کا توسیعی کام کینگیری اور وائٹ فیلڈ تک جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مضافاتی ریل پراجیکٹ کیلئے درکار 12ہزار کروڑ روپئے میں سے 50فی صد حصہ ریاستی حکومت فراہم کرے گی ۔ باقی 50فی صد فنڈ مرکز فراہم کرنے کا عہد کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بنگلور کے تالابوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔ شہر کا گندہ پانی پاک وصاف کرکے ان تالابوں کو لبریز کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔