بی جے پی کو جھٹکا،بیلورگوپال کرشن کانگریس میں شامل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd April 2018, 11:42 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22اپریل(ایس او نیوز؍ یواین آئی) کرناٹک میں12مئی کوہونے والے اسمبلی انتخاب کے بعدحکومت بنانے کی کوشش میں مصروف بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی)کوآج اس وقت بڑاجھٹکالگا جب اس کے سینئرلیڈر بیلورگوپال کرشن کانگریس میں شامل ہوگئے ۔ضلع شیوبھوگ کے ساگر اسمبلی حلقے سے ٹکٹ نہ ملنے پرمسٹرشیوگوپال کرشن کانگریس میں شامل ہوگئے ۔مسٹربیلورکے کانگریس میں شامل ہونے پرکانگریس کمیٹی کے رکن بی کے ہری پرساد،کرناٹک کانگریس کمیٹی کے ایگزیکٹو صدردنیش گنڈوراؤاوردیگرقائدین نے ان کااستقبال کیا۔مسٹربیلورنے ٹکٹ نہ ملنے پربی جے پی چھوڑنے کافیصلہ کیاتھا۔کانگریس میں شامل ہونے سے پہلے انہوں نے وزیراعلیٰ سدارامیا،ریاستی کانگریس کے صدرجی پرمیشوراورلوک سبھا کے کانگریس لیڈرایم ملیکارجن کھرگے کے ساتھ بات کی تھی۔مسٹربیلور نے بی جے پی پرالزام لگاتے ہوئے کہاکہ بی جے پی جھوٹی پارٹی ہے اورایماندارلوگوں کی پارٹی میں کوئی قدرنہیں ہے ۔میں15سال سے اس پارٹی میں رہاہوں اورپارٹی کے کام کاج سے ناخوش ہوں۔پارٹی کا کوئی اصول نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں بغیر کسی شرط کے کانگریس پارٹی میں شامل ہورہاہوں۔میں نے ساگراسمبلی حلقے کے سینئرکانگریسی لیڈراوروزیرمالیات کاگوڈتمپاکی جیت کے لئے کام کرنے کافیصلہ کیاہے ۔میں دیگرحلقوں میں پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے اپنی طرف سے بھرپورکوشش کروں گا۔میں چاہتاہوں کہ کانگریس پارٹی ریاست میں حکومت بنائے اورآئندہ الیکشن میں اس سلسلے میں کام کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...