بیلتھنگڈی:باپ نے ایک بیٹے کی مدد سے دوسرے بیٹے کو قتل کرڈالا۔ دونوں ملزمین گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th February 2018, 1:12 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بیلتھنگڈی 13؍فروری (ایس او نیوز) یہاں پیش آنے والے ایک المناک حادثے میں باپ نے اپنے ایک بیٹے کی مدد سے دوسرے بیٹے کوچاقو گھونپ کر قتل کرڈالاہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ خونریز واقعہ کاسبا گاؤں میں پیش آیا ہے جہاں نوین نامی نوجوان کو اس کے باپ منجو ناتھ اور بڑے بھائی راگھو یندرا نے پیٹ اور ران میں چاقو ؤں سے متعدد بار حملہ کرکے موقع پر ہی ہلاک کرڈالا۔ منجو ناتھ اور راگھویندرا کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ شہر میں نجومی کے طور جانے جاتے ہیں جبکہ نوین ان کے خاندانی فارم پر کام کیا کرتا تھا۔ 

یہاں یہ بات یاد رکھنے کی 31دسمبر کی شب کو نئے سال کا جشن منانے کے بعد نشے میں مست ہوکر گھر لوٹنے والے نوین اودھم مچاکر گھر کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ ڈالے تھے اورجب گھر والوں نے اسے روکنے کی کوشش کی تھی تو اس نے ٹوٹے ہوئے شیشے سے اپنے باپ منجوناتھ کو زخمی کردیا تھا۔ اس تعلق سے کیس درج ہونے کے بعد پولیس نے نوین کو گرفتا ر کرکے جیل بھیج دیاتھا ۔پھر کچھ دنوں بعد ضمانت پر اس کی رہائی ہوئی تھی۔

بتایا جاتا ہے اس واقعے کے بعد منجو ناتھ اپنے بیٹے نوین سے بہت ہی ناراض تھا اور غصے کی آگ اس کے سینے میں بھڑک رہی تھی۔11فروری کی رات کو 9بجے کھانے کے ٹیبل پر پھر سے زبانی جھگڑا شروع ہوگیا تو منجوناتھ اور راگھویندرا نے چاقوؤں سے نوین پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے موقع ہی اس نے دم توڑ دیا۔نوین کی بیوی بے بی کی شکایت پر پولیس نے قتل کا کیس درج کرنے کے ساتھ اپنی ژائیلو کار میں فرار ہونے کی کوشش کررہے دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...