بیلتھنگڈی میں ٹینکر کی ٹکر سے بائک سوار 2بھائیوں کی موت
بیلتھنگڈی 24؍مارچ (ایس او نیوز)اوجیرے کے قریب گوری پلیا میں ایک المناک حادثہ پیش آیا جس میں ٹینکر کے ٹکرانے سے موٹر بائک پر سوار دو بھائیوں کی موت واقع ہوگئی ہے۔
حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ہریش(40سال) اور سدھیر (41سال)کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں بھائی اپنا کام نپٹا کر گھر کی طرف لوٹ رہے تھے کہ سامنے سے آنے والے ایک ٹینکر نے ان کی بائک کو زروردار ٹکر ماردی۔تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں بھائیوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔بیلتھنگڈی ٹریفک پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔