اپن انگڈی: موبائل کی دکان میں چوری اور آتشزنی کے لئے 3ملزمین گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st November 2017, 8:31 PM | ساحلی خبریں |

اپن انگڈی، 21؍نومبر(ایس او نیوز)بیلتھنگڈی تعلقہ کے کلّیری میں واقع ایک موبائل دکان میں چوری کرنے اور پھر دکان کو نذر آتش کرنے کا جو معاملہ 8نومبر کو پیش آیا تھا اسے اپن انگڈی پولیس نے حل کر لیا ہے او راس ضمن میں 3ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمین کی شناخت عمر فاروق (24سال)، عبیداللہ عرف عوبئی(24سال)، فاروق (24سال) کے طورپر کی گئی ہے۔ا ن ملزمین کے پاس سے 27 موبائل فون، ایک ٹیمپو، ایک پلسر بائک اور ایکٹیوا ہونڈا ضبط کیے گئے ہیں۔کہاجاتا ہے کہ پولیس کو معتبر ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ بنٹوال کے راستے سے مسروقہ سامان ٹیمپو میں لاد کر بیلتھنگڈی کی طرف بیچنے کے لئے لے جایا جارہا ہے۔پولیس نے منصوبہ بندی کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے پر پانجالا نامی مقام پر مذکورہ ٹیمپو کو روک لیا اور مال سمیت ملزمین کو گرفتار کرلیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔