بیلتھنگڈی: پولیس نے ریوالور دکھاکرتاجر کولیاحراست میں ۔ سوشیل میڈیا پر اغوا کی افواہیں!

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st November 2017, 8:22 PM | ساحلی خبریں |

بیلتھنگڈی،21؍نومبر(ایس او نیوز)داونگیرے ضلع ہونّلی پولیس کے افسران نے بیلتھنگڈی میں ایک شخص کو حراست میں لینے کے لئے ریوالور تان لیا اور اسے اپنے ساتھ لے گئے تو سوشیل میڈیا میں دن بھر یہ افواہیں گردش میں رہیں کہ بیلتھنگڈی کے تاجر کا اغوا کیا گیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق دراصل بیلتھنگڈی کے تاجراورمیلنتا بیٹو گرام پنچایت کے سابق رکن سچن نے ایک ٹرک داونگیرے کے کسی شخص کو فروخت کیا تھا۔ کسی کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پولیس نے وہ ٹرک ضبط کیاتوتفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ٹرک کے دستاویزات میں درج ٹرک کا چیسس نمبر اور اصل چیسس نمبر دونوں جدا ہیں۔ اس تعلق سے تحقیقات کے لئے سچن کو ہونلّی پولیس اسٹیشن میں کئی بار نوٹس دے کر طلب کیا گیا تھا مگر وہ کبھی پولیس کے سامنے حاضر نہیں ہوا۔

بتایا جاتا ہے کہ سچن کی بیوی پولیس رینج فاریسٹ افیسر کے عہدے پر فائز ہے۔ ہونلّی پولیس نے سیاسی دباؤ سے بچنے کے لئے جنوبی کینرا کی پولیس کوپیشگی اطلاع دئے بغیر ہی اچانک میلنتا بیٹو میں واقع سچن کے مکان پر دھاوا بولا اور چاروں طرف سے محاصرہ کرلیا۔پھر جب سچن کو حراست میں لینے کی کوشش کی گئی تو مبینہ طور پر اس میں رکاوٹ پیدا کی جانے لگی تب پولیس افسر نے ریوالور تان لیا اورسچن کوتحقیقات کے لئے اسے اپنے ساتھ لے گئی۔

اس واقعے کے پس منظر میں عوام میں جب اغوا کی افواہیں چاروں طرف پھیل گئیں تو پھر جنوبی کینرا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سدھیر کمار نے اس تعلق سے وضاحت جاری کردی۔ کہتے ہیں کہ ہونلّی پولیس نے بھی سچن کو حراست میں لینے کے بعدکافی تاخیر سے ہی جنوبی کینرا پولیس کو اس کی خبر دی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔