بیلتھنگڈی:دو لاریوں کے بیچ تصادم۔3 گھنٹوں تک رہی ہائی وے پر ٹریفک بند

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th June 2018, 7:49 PM | ساحلی خبریں |

بیلتھنگڈی 24؍جون (ایس اونیوز) سوناندور نامی گاؤں میں دو لاریوں کے بیچ تصادم کی وجہ سے نیشنل ہائی وے پر3گھنٹوں تک موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت بند رہی۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق منگلورو کی طرف جاتی ہوئی ایک لاری سامنے سے آنے والی لاری سے بیچ سڑک پر ٹکرا گئی جس کی وجہ سے دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور حادثے میں زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرودیا گیا ہے۔تصادم اس قدر شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں کے سامنے والے حصے ایک دوسرے میں گھس کر رہ گئے۔ اس وجہ سے لاریوں کو فوری طور پر سڑک سے ہٹانا ممکن نہیں ۔ چونکہ حادثہ دفتری اوقات کے درمیان ہواتھا اس لئے سڑک پر گاڑیوں کی قتار لگ گئی اورنتیجے کے طورپر 3گھنٹوں تک ہائی وے بلاک ہوگیا۔ٹریف جام ہونے کی وجہ سے اسکول اور کالجوں کو جانے والے طلبہ اور آفس جانے والوں کے لئے بڑی دقت کا سامنا کرنا پڑا۔اس دوران بیرونی ملک سفر پر جانے والا ایک شخص بھی اس جام میں پھنس گیا تھا جسے پولیس نے کسی طرح ایئر پورٹ تک پہنچانے کا انتظام کردیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی