بیلتھنگڈی: سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش برآمد۔ قتل کا شبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th November 2018, 2:27 PM | ساحلی خبریں |

بیلتھنگڈی12؍نومبر (ایس او نیوز) گوری پال کراس پر سڑک کنارے نالے میں ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کے بارے میں شبہ کیا جارہا ہے کہ اسے کسی او رمقام پر قتل کرنے کے بعد لاش کوموٹرگاڑی میں اس جگہ لاکر پھینکا گیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق انیل پرکاش ڈیسوزا نامی ایک مقامی شخص نے صبح چہل قدمی کے وقت سڑکے کنارے لاش دیکھنے کے بعد پولیس کو مطلع کیا۔ سرکل پولیس انسپکٹر سندیش پی جی، سب انسپکٹر روی بی ایس اور دیگر عملے نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور لاش کو اپنے قبضے میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے ڈیرلکٹے اسپتال میں منتقل کیا۔

معلوم ہوا ہے کہ لاش کے جسم پر کسی بھی قسم کے زخموں کے نشان موجود نہیں ہیں۔ البتہ چہرے پر پلاسٹک ٹیپ چپکانے کے آثار پائے گئے ہیں۔ جس سے سمجھا جارہا ہے کہ اس کا دم گھونٹ کر ہلاک کیاگیا ہے۔ لاش کے جسم پر ایسا کوئی نشان یا علامت بھی موجود نہیں ہے جس سے اس شخص کی شناخت معلوم ہوسکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے قاتلوں نے اس کے پاس پرس، موبائل فون، شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس جیسی پہچاننے لائق کوئی چیز نہیں چھوڑی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...