بیلتھنگڈی: بیف کی غیر قانونی سپلائی۔ڈی سی آئی بی نے کیا 850کیلو گرام گوشت ضبط۔ 5افراد گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th April 2018, 11:17 PM | ساحلی خبریں |

بیلتھنگڈی17؍اپریل(ایس او نیوز) غیر قانونی طور پر بیف سپلائی کے دو واقعات میں ڈسٹرکٹ کرائم انٹلی جنس برانچ نے چھاپہ مارکر 850کیلو گرام گوشت موٹر گاڑیاں ضبط کرنے کے علاوہ پانچ افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔ضبط شدہ اشیاء کی قیمت کا اندازہ14.25لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ڈی سی آئی بی کی ٹیم جب پٹرولنگ کی ڈیوٹی پر تھی تو صبح 4بجے مہیندرا ژایلو کار کی تلاشی لینے پر انہیں کار کے اندرتقریباً 450کیلو گرام گوشت دستیاب ہوا جو غیر قانونی طور پر رفت کیا جارہا تھا۔پولیس افسران نے گوشت اور گاڑی کو ضبط کرنے کے ساتھ کار میں موجودمشتاق(50سال)، محمد کبیر (38سال)، عبدالجبار (45سال) کو گرفتار کرلیا۔

ایک اور معاملے میں ڈی سی آئی بی ٹیم نے جب مہیندرا بولیرو کی تلاشی لی گئی تو اس میں بھی غیر قانونی طور پر لداہوا 400کیلو گرام گوشت برآمدہوا۔یہاں پر بھی گوشت اور گاڑی کو ضبط کرنے کے ساتھ اس میں موجود ایم اشرف (39سال) اور رمیض (25سال) کو گرفتارکرلیا گیا۔دونوں معاملات میں ملزمین اورضبط شدہ موٹر گاڑیاں متعلقہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کی گئیں اور عدالت سے اجازت لینے کے بعد گوشت کو زمین میں دفن کردیا گیا۔

ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ روی کانتے گوڈا کی نگرانی میں انجام دی گئی اس کارروائی میں ڈی سی آئی بی پولیس انسپکٹرسنیل وائی نائک اور دیگر عملے نے حصہ لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...