اینڈوسلفان کے متاثرین کی بھوک ہڑتال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th May 2017, 1:13 PM | ساحلی خبریں |

بیلتھنگڈی 28؍مئی (ایس او نیوز) باغات اور فصلوں کی حفاظت کے لئے کچھ برسوں قبل جن علاقوں میں اینڈوسلفان نامی دوا کا چھڑکاؤ کیا گیا تھا اس سے جسمانی طور پر بری طرح متاثرین ہونے والوں کی حالت زار دیکھ کر کسی کا بھی دل پسیج جائے گا۔ لیکن ان متاثرہ معصوم بچوں، بوڑھوں او ر مرد و خواتین کا کہنا ہے کہ حکومت ان کے ساتھ ہمدردانہ رویہ نہیں اپنا رہی ہے اور ان کے لئے مناسب معاوضہ فراہم نہیں کررہی ہے۔

اینڈو سلفان سے ہونے والی اپنی جسمانی معذوری اور اس کی پیچیدگیوں کی طرف توجہ دلانے اور سرکار سے اپنے مطالبات پورے کروانے کی نیت سے اب ان متاثرین نے کوکاڈا میں بھوک ہڑتال کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ان کا اہم مطالبہ یہ ہے کہ کیرالہ کی حکومت نے ایسے متاثرین کو امداد فراہم کرنے کا جوسسٹم لاگو کیا ہے ، اسی طرز پر حکومت کرناٹکا بھی منصوبہ بندی کرے اور ان متاثرین کی بازآدکاری کا پروگرام وضع کرے۔

مطالبات کی طرف دھیان دلانے کے لئے متاثرین کوبھوک ہڑتال پر بٹھانے کا پروگرام Kokkada Endosulfan Action Committee
نے بنایا ہے۔جس میں درجنوں متاثرخاندانوں نے حصہ لیا ہے۔ دوسری طرف اس مظاہرے میں بی جے پی نے بھی اپنی موجود گی درج کرواتے ہوئے اس مسئلے کو صحیح طریقے سے حل نہ کرنے پر حکومت کی سرزنش کی ہے۔ایم پی نلین کمار کٹیل نے ہڑتالی متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت اس معاملے میں بے پروائی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ کم ازکم اب تواسے ہوش میںآنا چاہیے۔ انہوں نے آئندہ پارلیمانی سیشن میں اس مسئلے کو اٹھانے کا بھی وعدہ کیا۔اس کے علاوہ بی جے پی کے دیگر لیڈروں اور عوامی نمائندوں اور سنگھ پریوار کی دوسری تنظیموں نے بھی احتجاج کے مقام پر پہنچ کر اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

کوکاڈا اینڈوسلفان ایکشن کمیٹی کے صدرسریدھر گوڈا کا کہنا ہے کہ حکومت اینڈو سلفان متاثرین کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔ جب یو ٹی قادر وزیر صحت کے منصب پر تھے تو انہوں نے اس مسئلے کو کیرالہ سے بھی بہتر انداز میں حل کرنے کا وعدہ کیا تھا، مگر آج تک ہمارا مسئلہ جو ں کا توں پڑا ہوا ہے۔اسی لئے ہمیں احتجاج اور بھوک ہڑتال کی راہ اپنانی پڑی ہے۔اگر ہمارے مطالبات حکومت پورے نہیں کرتی ہے تو پھرسب لوگ اسی مقام پر موت تک بھوک ہڑتال پر بیٹھ جائیں گے۔

سوُلیا کے ایم ایل اے مسٹر ایس انگارا نے اس موقع پر وعدہ کیا کہ وہ اس مسئلے کو آئندہ اسمبلی اجلاس میں اٹھائیں گے۔جبکہ ایم ایل سی کوٹا سرینواس پجاری نے کہا کہ ان متاثرین کی حالت دیکھ کر انہیں بہت دکھ ہواہے اور وہ اس مسئلے کو کاونسل کے اجلاس میں اٹھائیں گے۔

ایڈیشنل کمشنر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر اور دیگر سرکاری افسران نے احتجاجی بھوک ہڑتال کے مقام پرپہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور مظاہرین سے گفت و شنید کی۔ اس مظاہرے میں 2000کے قریب عوام اور 500سے زیادہ اینڈو سلفان متاثرین نے حصہ لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔