بیلمن ٹول گیٹ معاملہ؛ 20دسمبر کو پڈوبدری۔کارکلا اسٹیٹ ہائی وے بند کا اعلان
اڈپی 19؍دسمبر (ایس او نیوز)پڈوبیدری کارکلا اسٹیٹ ہائی وے پر بیلمن کے علاقے میں ٹو ل گیٹ تعمیر کیے جانے کے خلاف مختلف سماجی ، تجارتی اور تعلیمی اداروں کے اشتراک سے 20دسمبر کورضا کارانہ طور پر بند منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹول گیٹ ایکشن کمیٹی کے صدر سہاس ہیگڈے نے بتایا کہ ٹول گیٹ تعمیر کرنے کے خلاف عوام نے اس سے پہلے سخت احتجاج کیا تھا۔ مگر حکومت کی طرف سے اس احتجاج اور مطالبات کو اہمیت دئے بغیر پولیس کے تحفظ کے ساتھ ٹول گیٹ کی تعمیر شروع کی گئی ہے۔ ٹھیکیدار کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے کارکلا اور پڈوبیدری کے درمیان بہت ہی عمدہ اور معیاری روڈ تعمیر کیا ہے۔ جبکہ 26کیلومیٹر کے اس روڈ پر37سے زیادہ رکاوٹیں (ہمپس) بنائی گئی ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ اس روڈ پر کوئی بھی ٹول گیٹ نہیں ہونی چاہیے۔ اس سڑک کا استعمال کرنے والوں میں بڑی تعداد روزانہ مزدوری کرنے اور کم آمدنی والوں کی ہے۔ ٹول گیٹ بنانے سے سماج کا کمزور طبقہ زیادہ متاثرہوگا۔