بلگاوی :دریائے کرشنا میں پانی کے بہاؤ میں تیزی ساحل پر رہنے والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہوجانے کی ہدایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th July 2017, 10:54 AM | ریاستی خبریں |

بلگاوی۔23جولائی( یو این آئی) دریائے کرشنا میں تیزی سے پانی کے بہاؤکے پیش نظر بھاری مقدار میں پانی کو چھوڑنے کا امکان ہے جس کو دیکھتے ہوئے حکام نے دریا کے کنارے رہنے والوں کو خبردار کیا کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔ ذرائع نے کہاکہ اگرچہ گذشتہ دو دنوں سے جنوب مغربی مانسون کی بارش کے کم ہونے سے عوام کو راحت ہوئی ہے مگر مہاراشٹرا کے ڈیم سے پانی کو بھاری مقدار میں چھوڑا جارہا ہے ۔مہاراشٹرا میں مسلسل بارش کی وجہ سے ضلع بیلگاوی میں تین مکانات کو مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے اور دیگر85مکانات کو جزوی نقصان ہوا ہے ۔چیکوڑی،بیل ہونگل ،گوکاک ،رائے باغ،رامدور،ہیکلی،بلگاوی اورخانہ پور تعلقوں میں6پل اور برڈج زیر آب آگئے ہیں جبکہ موضع چکلا میں سڑکیں مکمل طور پر بہہ گئی ہیں۔مہاراشٹرا میں 2,40,000کیوسک پانی کو راجہ پور برڈج سے اور1,67,000کیوسک پانی کو ڈپاراگی برڈج سے چھوڑا ہے ۔ ذرائع نے کہا ہے کہ23,7,90کیویک پانی ہٹکل ڈیم میں2010کیوسک پانی'ڈنڈل ڈیم میں اور2,176کیوسک پانی مالا پربھا ڈیم میں داخل ہورہا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...