بلگام :پروفیسر خواجہ فرازؔبادامی کو  کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ سے فن عروض کے موضوع پر پی ایچ ڈی کی سند تفویض  

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th December 2018, 9:22 PM | ریاستی خبریں |

بلگام /گوکاک:8؍ڈسمبر (ایس او نیوز) گوکاک  جے ایس ایس ڈگری کالج کے شعبہ اردو کے صدر پروفیسر خواجہ بندہ نواز انڈیکر فرازؔبادامی کو کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کی طرف سے  ’’اردو عروض اور ہندی پنگل کا تقابلی مطالعہ ‘‘کے موضوع پر ڈاکٹر آف فلاسفی (پی ایچ ڈی ) کی سند تفویض کی گئی ہے۔

یونیورسٹی کی طرف سے 5ڈسمبر 2018کو جاری کردہ اعلامیہ میں خواجہ فرازؔ بادامی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری سے سرفراز کئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ موصوف اردو شاعری کے مشکل فن عروض  پر تحقیق کا منشاء لے کر ’’اردو عروض اور ہندی پنگل کا تقابلی مطالعہ ‘‘ کے موضوع کے مطابق کرناٹکا آرٹس کالج دھارواڑ کی اسوسیٹ پروفیسر ،صدر شعبہ اردو اور فارسی ڈاکٹرسلیمہ کولور کی گائیڈ شپ میں  کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ میں 2011میں رجسٹرڈ کیا تھا۔

29نومبر 2018کو کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ میں محقق مقالہ نگاروں کے لئےمنعقد ہوئے  Viv Voce Testمیں چنئی یونیورسٹی کے شعبہ اردو فارسی وعربی کے پروفیسر سجاد حسین اور میسور یونیورسٹی کے شعبہ اردو کی پروفیسر رفعت النساء ریفری کی حیثیت سے شریک تھے۔ جنہوں نے مقالہ نگاروں کو زبانی امتحان لینے کے بعد انہیں پی ایچ ڈی کی سند کا اہل قراردیا۔اسی تقریب میں مزید دو مقالہ نگار محمد کلیم اشرف اور الیاس احمد خواجہ پور کو بالترتیب ’’اردومیں  تفاسیرقرآن کا اجمالی جائزہ ‘‘ اور ’’ شکیل مظہری فن اور شخصیت ‘‘  کے موضوع پرپیش کئے گئے تحقیقی مقالوں پر پی ایچ ڈی کی ڈگری عطا کی گئی ۔

خیال رہے کہ خواجہ فرازؔبادامی باگلکوٹ ضلع بادامی سے تعلق رکھتے ہیں۔خواجہ فرازؔبادامی طالب علمی کے زمانے سے ہی شاعری ، افسانہ نگاری میں طبع آزمائی کرتے رہے اور فن عروض ان کا خاص موضوع تھا۔ اس سلسلے میں رباعی کے مخصوص اوزان کو لےکر بھی ان کے لکھے گئے مقالہ جات  ملک کے موقر رسالوں شائع ہوکر ماہرین سے داد تحسین حاصل کرچکے ہیں۔ فی الوقت گوکاک کی جے ایس ایس ڈگری کالج میں صدر شعبہ اردو کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہیں۔ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل ہونےپرساتھی  عبدالرؤوف سونور سمیت کئی  دوست و احباب اور ساتھی لکچرر حضرات نے مبارکبادی پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔