بیگو سرائے ماب لنچگ : 6افراد نامزد، 150 نامعلوم افراد کے خلاف آئی آردرج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th September 2018, 9:44 PM | ملکی خبریں |

بیگوسرائے،09؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بیگو سرائے ماب لنچگ کیس میں پولیس نے ایف آئی آردرج کی ہے۔تین مجرموں کا پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کے الزام میں پولیس نے 6 افراد کے خلاف نامزدگی اور 150 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

بیگو سرائے کے SP آدتیہ کمار نے کہاہے کہ وہ اس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور پولیس کے پاس جو موبائل ویڈیوز فوٹیج دستیاب ہیں،ان کی بنیاد پر لنچنگ کے واقعہ میں ملوث افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔موبائل ویڈیو فوٹیج میں لوگوں کی شناخت کرنے کے بعد ہی پولیس نے دیر رات 6 لوگوں کے خلاف نامزد اور 150 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آردرج کی ہے۔

غور طلب ہے کہ آدتیہ کمار نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ جمعہ کو جب بیگو سرائے کے نارائن پپر گاؤں میں واقع نوسرجت پرائمری اسکول میں 3 ہتھیار بند مجرم ایک سکول کو اغوا کرنے کی منشا سے پہنچے تھے تو مقامی لوگوں نے ان تینوں مجرموں کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیاہے۔

ایس پی نے بتایا کہ جس وقت ماب لنچگ کے اس واقعہ میں ان تین مجرموں کو پیٹ کر مارا گیا اس دوران موقع پر تقریباََ5000 لوگ موجودتھے۔غور طلب ہے کہ ماب لنچنگ کے اس واقعہ میں جمعہ کو مکیش مہتو، ہیرے سنگھ اور شیام سنگھ نام کے تین بدنام مجرموں کا بھیڑ نے پیٹ کر قتل کر دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...