مایاوتی نے مودی پر سادھا نشانا،کہا:مودی کا پاکستان کو مشورہ ، دوسروں کو نصیحت، خود کی فضیحت کے مترادف

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 26th September 2016, 12:38 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 25؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے پاکستان کو دی گئی نصیحتوں پر طنز کستے ہوئے آج کہا کہ پاکستان کے بارے میں کی گئی بیان بازی ’دوسروں کو نصیحت، خود کی فضیحت‘کے محاورہ کو ثابت کرتی ہے۔مایاوتی نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ حیرت کی بات یہ ہے کہ سرحد پار سے مسلسل ہو رہے دہشت گردانہ حملوں سے ہو رہے جان ومال کے بھاری نقصان کو روک پانے کی ناکامیوں کو چھپانے اور اپنی کمزوریوں سے لوگوں کی توجہ بٹانے کے لیے اب پاکستان کو غربت، بے روزگاری اور ناخواندگی کے خلاف جنگ لڑنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ساتھ ہی اس بارے میں پاکستانی عوام کو بھی مشورہ دیا جا رہا ہے جبکہ ان کی یہ بیان بازی واقعی دوسروں کو نصیحت، خود کی فضیحت کے مشہور محاورے کو ثابت کرتی ہے۔مایاوتی نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور وہاں کی عوام کو مشورہ دینے سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھنا چاہیے کہ ان کی آخری ڈھائی سال کی حکومت کے دوران غربت، مہنگائی، بے روزگاری، ناخواندگی کے ساتھ ساتھ عوامی مفاد اور عوامی فلاح و بہبود کے معاملے میں بھی ان کا ریکارڈ بہت زیادہ خراب رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...