جموں کشمیر میں رمضان کے مقدس مہینے میں دہشت گردوں نے کیا اورنگ زیب کو شہید

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th June 2018, 11:09 AM | ملکی خبریں |

سری نگر،17؍جون(ایس او نیوز) رمضان کےمقدس مہینے میں جموں وکشمیر میں دہشت گردوں نے اغوا کرنے کے بعد فوج کے جوان اورنگ زیب کا قتل کردیا ۔ ہفتہ کو اورنگ زیب کی موت سے پہلے کا ایک مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ، جس  میں فوجی جوان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ویڈیو میں مشتبہ حزب المجاہدین دہشت گرد ، جس نے نیلی جنس اور ٹی شرٹ پہن رکھی ہے ، وہ اورنگ زیب سے ان کی ڈیوٹی ، پوسٹنگ اور انکاونٹر کے بارے میں پوچھ گچھ کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ تقریبا ڈیڑھ منٹ کے اس ویڈیو کو شاید جنگل کے پاس بنایا گیا ہے۔

ہفتہ کی دوپہر کو ہی پونچھ کے سلانی گاوں میں شہید اورنگ زیب کو سپرد خاک کیا گیا ، جہاں مقامی لوگوں نے شہید اورنگ زیب کے نعرے بھی لگائے۔ خیال رہے کہ عید کی چھٹی منانے جارہے اورنگ زیب کو دہشت گردوں نے جمعرات کی دو پہر کو اغوا کرلیا تھا اور پھر بعد میں گولیوں سے چھلنی جوان کی لاش پلوامہ ضلع کے گوسو علاقہ میں ملی ۔ ان کے سر ، چہرے اور گردن پر گولیوں کے نشانات ملے۔

ملک کیلئے شہید ہوئے اورنگ زیب کے گھر میں عید سے پہلے ہی ماتم چھاگیا۔ ان کی والدہ نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ عید منانا چاہتی تھیں ، لیکن دہشت گردوں نے اورنگ زیب کی صرف لاش ہی چھوڑی۔

فوج سے ریٹائر اورنگ زیب کے والد محمد حنیف نے کہا کہ ان کے بیٹے نے اپنا وعدہ پورا کیا اور اپنی گردن کٹاکر میرا بیٹا میرے پاس واپس آگیا ، لیکن میرا ایک اور بیٹا ابھی بھی ہندوستانی فوج میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج خوشی کا تہوار تھا جو غم میں بدل گیا ، میرے بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیاگیا ، جس کا غم میں تنہا نہیں منارہا ، بلکہ پورا ہندوستان یہ غم منارہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سپریم کورٹ نے رام دیو کی درخواست پر سماعت جولائی تک ملتوی کی

  سپریم کورٹ نے جمعہ کو یوگ گرو بابا رام دیو کی اس عرضی پر سماعت جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی، جس میں انہوں نے اپنے مبینہ بیان پر کہ ایلوپیتھی کورونا کا علاج نہیں کر سکتی، مختلف ریاستوں میں اپنے خلاف درج ایف آئی آرز کو منسلک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...